چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا اٹھارہواں اجلاس ،ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مقامات مختص کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 30th, December 2025 GMT
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بورڈ کا اٹھارہواں اجلاس ،ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مقامات مختص کرنے کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 December, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے بورڈ کا اٹھارہواں اجلاس منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے بورڈ کے ممبر ایڈمن طلعت محمود، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انجینئرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر محمد علی بھی اجلاس میں شریک ہوئے سی ڈی اے بورڈ کے اٹھارہویں اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جابہ اور پنڈوریاں کے مقام پر ماڈل قبرستانوں کی تعمیر کیلئے مقامات مختص کرنے کی منظوری دی گئی۔
چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ ماڈل قبرستانوں میں کشادہ جنازہ گاہ، وضو خانے، پبلک ٹوائلٹ، مناسب پارکنگ، میت بس اور ایمبولینس کی سہولت سمیت سی سی ٹی وی سرویلینس کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ماڈل قبرستان کی ویب سائٹ اور ویب پورٹل بنایا جائے جس سے لواحقین بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے پیاروں کی قبروں کی نگرانی کرسکیں۔ سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایل پی جی اسٹوریج اور فلنگ پلانٹس کے حوالے سے اوگرا اور حکومتی پالیسی اور ان میں وقتا فوقتا ہونے والی تبدیلیوں کو اپنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں آئی سی ٹی بلڈنگ کنٹرول ریگولیشنز 2023 میں ترامیم کا تفصیلی جائزہ لینے کیلئے کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اسلام آباد بلڈنگ ریگولیشنز 2023 میں گرین انفراسٹرکچر کے فروغ، روف ٹاپ /ورٹیکل گارڈننگ اور لینڈ اسکیپنگ کے فروغ سے متعلق ترامیم کی منظوری بھی سی ڈی اے بورڈ کے اٹھارہویں اجلاس میں دی گئی۔ ان ترامیم سے اسلام آباد میں اربن گارڈننگ کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تعمیرات کو دور حاضر کی ضروریات اور تقاضوں سے بھی ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔
سی ڈی اے بورڈ کے اٹھارہویں اجلاس میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یا مشترکہ منصوبے کے ذریعے سی ڈی اے کی اپنی فیول فلنگ اسٹیشنز قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔ اس منصوبے سے ادارے کیلئے مستقل آمدن ذرائع بنانے میں مدد ملے گی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد بالخصوص بلیو ایریا کی پرانی عمارات کے فیصاڈ (بیرونی)حالت بہتر بنانے کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ان تجاویز میں عمارات کے فیصاڈ کو خوبصورت بنانے والے مالکان کو خصوصی سہولیات دینے کے آپشن کو بھی زیر غور رکھا جائے۔اسی طرح سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں رواں ماہ ہونے والی رہائشی اور کمرشل پلاٹوں کی بولیوں کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ تعمیر منصوبے کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کیلئے کنسلٹنٹ کی خدمات پیپرا 42F کے تحت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔سی ڈی اے بورڈ کے اٹھارہویں اجلاس میں ڈمپنگ سائٹ کے قیام کیلئے سیکٹر I-11، I-9 یا کسی دوسرے مقام سے کوڑا/کچرا تلف کرنے کیلئے اسے راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (آر ڈبلیو ایم سی)کے لوسر، چک بلی خان روڈ، راولپنڈی میں واقع ڈمپنگ سائٹ تک منتقل کرنے کیلئے توسیع کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں سی ڈی اے کی ریوائزڈ اکاموڈیشن پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔ اسی طرح سی ڈی اے بورڈ کے اجلاس میں میڈیکل ٹیکنالوجسٹ کے عہدے کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ،پی پی رکن وقار مہدی کی پلیٹ سے لال بیگ نکل آیا پارلیمنٹ ہاوس کے کیفے ٹیریا میں صفائی کے ناقص انتظامات ،پی پی رکن وقار مہدی کی پلیٹ سے لال بیگ نکل آیا پچاسویں چیف آف دی آرمی اسٹاف پولو اور ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ اختتام پذیر، پشاور کور کی جیت یمن کا یو اے ای کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان، فوجیوں کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم وزیراعظم کی پیشکش کے باوجود پی ٹی آئی سے مذاکرات کیوں نہیں ہو رہے؟ خواجہ آصف نے بتا دیا شہید محترمہ بے نظیر بھٹو محض ایک سیاسی رہنما نہیں بلکہ جمہوریت، انسانی وقار اور محروم طبقات کی طاقتور آواز تھیں،چیئرمین سینیٹ وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی پنجاب اسمبلی آمد پر ہنگامہ آرائی، تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا ماڈل قبرستانوں کرنے کی منظوری اسلام آباد
پڑھیں:
مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
پاکستان سمیت 8 عرب اور اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ اور الحرم الشریف میں اسرائیلی اشتعال انگیز اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں اسرائیل سے فوری طور پر ان اقدامات کو روکنے اور عالمی برادری سے مؤثر کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
پاکستان، مصر، ترکیہ، انڈونیشیا، اردن، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے مسجد اقصیٰ (الحرم الشریف) میں اسرائیل کی حالیہ اشتعال انگیزی اور کشیدگی میں اضافے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور مقبوضہ مشرقی یروشلم میں مقدس مقامات کی تاریخی و قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اسرائیلی فورسز کی سرپرستی میں انتہا پسند اسرائیلی وزراء کی قیادت میں یہودی آبادکاروں کی مسلسل اجتماعی دراندازی، مسجد اقصیٰ کے صحن میں اسرائیلی پرچم لہرانا، اسرائیلی پولیس کی جانب سے دو خیمے نصب کرنا اور دیگر اشتعال انگیز اقدامات نہایت خطرناک اور ناقابل قبول ہیں۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیلی انتہا پسند وزراء اور گروہوں کی جانب سے اشتعال انگیزی، مسجد اقصیٰ میں دراندازی پر اکسانے اور تشدد پر مبنی بیانات کی بھی شدید مذمت کی۔ اعلامیے میں خبردار کیا گیا کہ ایسے اقدامات نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دیتے ہیں اور دو ریاستی حل کی بنیاد پر منصفانہ اور پائیدار امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ یروشلم کے قدیم شہر اور اس کے مذہبی مقامات تک رسائی پر پابندیاں، خصوصاً مسلمانوں اور دیگر عبادت گزاروں کے ساتھ امتیازی سلوک، بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی انسانی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدامات مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو تبدیل کرنے کی ایک غیرقانونی کوشش ہیں۔
وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ اسرائیل کو مقبوضہ یروشلم یا وہاں موجود اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات پر کسی قسم کی خودمختاری حاصل نہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل بطور قابض طاقت مقبوضہ مشرقی یروشلم کی تاریخی، قانونی اور آبادیاتی حیثیت تبدیل کرنے کے لیے منظم اقدامات کر رہا ہے، جو اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے تقدس اور حیثیت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہیں۔
آٹھوں ممالک نے یروشلم اور اس کے اسلامی و مسیحی مقدس مقامات کی تاریخی اور قانونی حیثیت میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کی کوشش کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے اس حیثیت کے تحفظ پر زور دیا۔ اعلامیے میں مقدس مقامات کی نگرانی کے حوالے سے ہاشمی سرپرستی کے خصوصی کردار کو بھی تسلیم کیا گیا۔
مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ مسجد اقصیٰ/الحرم الشریف کا پورا 144 دونم (تقریباً 35 ایکڑ) رقبہ صرف مسلمانوں کی عبادت گاہ ہے۔ مزید کہا گیا کہ اردن کی وزارت اوقاف و اسلامی امور کے ماتحت یروشلم اوقاف اور مسجد اقصیٰ امور کا محکمہ ہی وہ واحد قانونی ادارہ ہے جو مسجد اقصیٰ کے انتظام و انصرام اور وہاں داخلے کے معاملات کا مجاز ہے۔
وزرائے خارجہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ بطور قابض طاقت فوری طور پر یروشلم کے قدیم شہر میں عائد تمام پابندیاں ختم کرے، مسجد اقصیٰ میں مسلمانوں کی عبادت میں رکاوٹ ڈالنے سے باز آئے اور مقدس مقامات کے تقدس کا احترام کرے۔
مشترکہ اعلامیے میں عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا گیا کہ وہ اسرائیل کو یروشلم میں اسلامی اور مسیحی مقدس مقامات کے خلاف جاری غیرقانونی اقدامات اور خلاف ورزیوں سے باز رکھنے کے لیے واضح، مضبوط اور مؤثر موقف اختیار کرے، تاکہ مقدس مقامات کی حرمت اور تاریخی حیثیت کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں