ٹنڈوآدم پریس کلب کے انتخابات، رانا مختار رائے صدر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-06-13
ٹنڈوآدم (نمائندہ جسارت) ٹنڈوآدم پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2026 باہمی اتفاق رائے سے مکمل ہو گئے جس کے نتیجے میں رانا مختار احمد صدر منتخب ہو گئے۔ ٹنڈوآدم پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں پریس کلب کے ممبران نے متفقہ طور پر رانا مختار احمد کو صدر منتخب کیا جبکہ عاشق علی ساند جنرل سیکرٹری، رازق ڈنو میرپوٹو نائب صدر، احسان غوری جوائنٹ سیکرٹری، محمد سلیمان ساند خازن اور منور قریشی آفس سیکرٹری منتخب ہوئے۔ پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اراکین میں امداد راہی، محمد وسیم فاروقی، عمر فاروق قریشی اور جاوید مصطفی شامل ہیں۔ سالانہ انتخابات کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد شہر کی سیاسی، سماجی، تاجر تنظیموں، صحافی برادری اور معززینِ شہر کی جانب سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ نئی منتخب باڈی صحافتی اقدار کے فروغ اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پریس کلب کے
پڑھیں:
حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
سٹی 42: خصوصی مشیر وزیر اعلیٰ علی ڈارکی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا۔ جس میں علی ڈار نے داتاؒ دربار عرس کیلئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
صوبائی وزیر بلال یاسین، وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد شریک ہوئے ۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ، ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران، ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق و دیگر شریک ہوئے ۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ حضرت داتا گنج بخش ؒ کا تین روزہ سالانہ عرس 2 تا4 اگست کو منعقد ہوگا،خطیب داتا ؒدربار مولانا ندیم مختار نے سیرت و صوفی کانفرنسز سے متعلق آگاہ کیا۔محافل، قرأت اور نعت خوانی کے مقابلوں کے انعقاد سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
علی ڈار نے کہا داتاؒ دربار تعمیراتی منصوبہ عہد ساز اور تاریخی نوعیت کا حامل ہے،عرس میں دنیا بھر سے زائرین حاضری کی سعادت حاصل کریں گے،زیرِ تعمیر انڈر پاس اور متعلقہ سڑکیں عرس سے قبل کھولی جائیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی