ٹنڈوجام ،سیوریج کا مسئلہ علاقے گندے پانی میں ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251231-2-17
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) ٹنڈوجام 2025ء میں بھی سیوریج کا مسئلہ حل نہ ہو سکا سال کے آخری دنوں میں بھی سیوریج لائن پھٹنے سے عبدالستار ایدھی چوک گندے پانی میں ڈوب گیااور نہ پیپلزپارٹی میٹھے پانی کا مسلہ دس سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجودنہ حل ہو سکا عوام مضر صحت پانی استعمال کرنے پر مجبور تفصیلات کے مطابق 2025 میں بھی ٹنڈوجام کے دوبڑے اہم مسائل حل نہیں ہو سکے ٹنڈوجام کے اکثر علاقے سیوریج کا نظام درست نہ ہونے اور سیوریج لائن چالیس پرانی وجہ سے گندے پانی میں ڈوبا رہتا ہے شہر کامرکز چوک عبدالستار ایدھی چوک کے دکان داروں کو سال کے آخری دنوں میں بھی گندے پانی کی سیوریج پھٹ جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور گندہ پانی بلال مسجد تک کھڑا نظر آیا اس مسلے کو حل کرنے کا پیپلزپارٹی نے وعدہ کیاتھالیکن حل ابھی تک نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے روزانہ کسی نہ کسی علاقے میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا رہتا ہے اور عوام کو شدید مسائل سے گزرنا پڑتا ہے اسی طرح ٹنڈوجام کی عوام سے دس سال سے زیادہ عرصہ ہو چکا پیپلزپارٹی نے میٹھا پانی مہیا کرنے کا وعدہ جو ابھی تک پورا ہو سکا جب کہ اس کی لائن ڈالنے کے لیے شہرکا مرکزی راستہ تین سال سے کھودا پڑا ہے جس کی وجہ سے عوام کو اس پر سفر کرتے ہوئے شدید مسائل سے گزرنا پڑتا ہے اور میٹھے پانی کی جگہ عوام کو مضر صحت پانی استعمال کرنا پڑتا ہے جو بہت سے بیماریوں کا سبب بن رہا ہے یہاں کے بض علاقوں میں پانی بالکل پیلا زر والا پانی ہو گیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق اس کے استعمال سے جلدی امراض بھی ہو سکتے ہیں اس سال بلدیاتی اداروں نے بہت اچھا کام کیا اور ٹنڈوجام کی گلیاں اور محلے میں پیور بلاک لگا کر راستے پختہ کیے گئے جب کہ رشید کالونی میں بجلی کے پول بھی لگائے گئے اس سال تین چیئرمین راو اکرم دانش صابر اور حیدر شاہ اپنی ٹیم کے ساتھ اپنے علاقوں میں ہر وقت عوام کے درمیان نظر آئے کونسلروں میں راو طاہر اسامہ مقبول کونسلر رہے جو ہر وقت اپنی عوام کے ساتھ کھڑے نظر آئے دوسال کے بعد اس سال کے آخر میں سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کو وائس چانسلر مل گیا اور ڈاکٹر الطاف علی سیال کو آخرکار وائس چانسلر کے لیے حکومت سندھ نے منتخب کرلیا اور انھوں نے زرعی یونیورسٹی میں ایک فیکلٹی کا اضافہ کیا اس طرح اب زرعی یونیورسٹی کی چھ فیکلٹی ہو گئی ہیں مجموعی طور پر اس سال میں ٹنڈوجام میں کوئی بڑا پروجیکٹ حکومت کی جانب سے مکمل نہیں کیا جا سکا ۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیوریج کا گندے پانی میں بھی اس سال سال کے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔