بلوچستان: آرمی اسکول کے لیے 2.1 ارب روپے سے 38 بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
وفاقی حکومت نے بلوچستان میں آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی حفاظت کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کے لیے فوج کو اضافی 2.1 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلہ وزیر خزانہ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں کیا گیا، جس کے تحت 38 بلٹ پروف گاڑیاں خریدی جائیں گی۔
وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے دفاعی ڈویژن کی سمری کا جائزہ لینے کے بعد تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی، تاکہ آپریشنل اور سکیورٹی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔ یہ اضافی فنڈ اس پس منظر میں فراہم کیے گئے ہیں کہ بلوچستان میں پہلے بھی آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردانہ حملہ ہو چکا ہے۔
اسی اجلاس میں پاکستان انڈر 19 مین کرکٹ ٹیم کو انعامی رقم دینے کے لیے بھی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیر خزانہ سینیٹر اورنگزیب کی صدارت میں وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر سرمایہ کاری قیصر شیخ، معاونِ خصوصی ہارون اختر اور دیگر نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ڈاکٹر شمشاد اختر کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔ وزیر خزانہ نے چائنا ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں پانڈا بانڈ جاری کرے گا، جو پاک-چین مالی تعلقات میں ایک اہم سنگِ میل ہوگا اور اس کے ذریعے ڈالر پر انحصار کم کیا جا سکے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا آبادیاتی فائدہ تبھی حقیقی طاقت بن سکتا ہے جب نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کیا جائے۔ اس سلسلے میں ملک کے پہلے نجی سرمائے سے چلنے والے پاکستان اسکلز امپیکٹ بانڈ (PSIB) کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ پاکستان فری لانسنگ کرنے والا تیسرا بڑا ملک بن چکا ہے، اور نوجوان ملک کی سب سے بڑی معاشی قوت بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
سٹی 42 : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے جی ایچ کیو میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی ملاقات ہوئی ۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کی مشترکہ کوششوں سے بلوچستان میں پائیدار امن قائم ہوگا۔ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہدفی کارروائیاں مکمل عزم کے ساتھ جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اور عوام کے لیے خطرہ بننے والے دہشت گرد نیٹ ورک کا ہر صورت خاتمہ کیا جائے گا، بیرونی سرپرستی میں چلنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی اور عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ دشمن کے مذموم عزائم کو مسلح افواج اور پاکستانی عوام کے اتحاد و استقامت سے ناکام بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر اور قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت اور ثابت قدم عوام صوبے کی سب سے بڑی طاقت ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ترقیاتی منصوبے بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوامی اور جامع حکمت عملی کے تحت جاری ہیں۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
بارشی پانی کی نکاسی نہ ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بند، شہری شدید مشکلات کا شکار
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔