سعید احمد:چینی ایئرلائن چائنہ سدرن نے لاہور کیلئے پروازوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کرتے ہوئے روزانہ پرواز آپریٹ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ایئرلائن کے مطابق گوانگ زو سے لاہور کیلئے ہفتہ وار 7 پروازیں چلائی جائیں گی، جو یکم جنوری 2026 سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق چائنہ سدرن ایئرلائن روزانہ پروازوں کے لیے ایئربس اے330 ساختہ طیارے استعمال کرے گی۔ اس سے قبل ایئرلائن لاہور روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں آپریٹ کر رہی تھی، جن میں بوئنگ 787 طیارہ استعمال کیا جاتا تھا۔

ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی

ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ پروازوں کی تعداد میں اضافے سے پاکستان اور چین کے درمیان فضائی روابط مزید مضبوط ہوں گے، جبکہ کاروباری طبقے، سیاحوں اور طلبہ کو بھی بہتر سفری سہولت میسر آئے گی۔ ماہرین کے مطابق لاہور کیلئے روزانہ پروازوں کا آغاز دونوں ممالک کے تجارتی اور سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کا باعث بنے گا۔

چائنہ سدرن کی جانب سے پروازوں میں اضافے کو لاہور ایئرپورٹ کی سرگرمیوں میں اضافے اور بین الاقوامی مسافروں کیلئے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

سینیئرز کی عزت ۔۔۔ کامیابی کی ضمانت۔۔۔ نرگس اور ریما کا کیا موازنہ 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: لاہور کیلئے چائنہ سدرن

پڑھیں:

پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیٹرول پمپس اونرز  ایسوسی ایشن اور ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ  ہڑتال کی کال مؤخر کردی، حکومت نے پیٹرول ڈیلرز کا مارجن بڑھانے کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال مؤخر کرتے ہیں۔سیکرٹری اطلاعات پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن ندیم خان نے کہا کہ ہمیں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ہمارے مطالبات پورے کیے جائیں گے، امید ہے کہ دو ہفتوں میں پمپس اونرز کے کمیشن کامعاملہ حل ہوجائے گا، یومیہ نرخ کا نظام بھی دو ہفتے ٹرائل بیسز پر چلانے کا کہا گیا ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • امریکہ کا پاکستان سمیت 60 ممالک پر نئے ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • پیٹرول کی قیمتیں روزانہ بدلنے کا نظام، عوام خوش یا پریشان؟
  • پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان