ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان، پاکستانی کھلاڑی جگہ نہ بنا سکے
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
معروف کرکٹ ویب سائٹ نے سال 2025 کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ایئر کا اعلان کر دیا، لیکن اس فہرست میں پاکستان کا کوئی کھلاڑی شامل نہیں ہو سکا۔
ٹیم میں بھارت اور انگلینڈ کے 3، 3 کھلاڑی شامل ہیں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے 2، اور آسٹریلیا، افغانستان اور جنوبی افریقہ کے ایک ایک کھلاڑی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
ٹیم آف دی ایئر میں ابھیشک شرما، فل سالٹ، جوز بٹلر، نکلوس پوران اور ڈیوالڈ بریوس جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹم ڈیوڈ، سیم کرن، جیسن ہولڈر، نور احمد، ورن چکرورتھی اور جسپریت بمرا کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔
پاکستانی شائقین کے لیے یہ خبر مایوس کن ہے، تاہم ٹیم کا اعلان عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
تصویر، فیس بکاکاؤنٹنٹ جنرل آف پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے مالی سال 26-2025 کی ادائیگیوں کے کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق تمام ڈرائینگ اور ڈسبرسنگ آفیسرز کو حالیہ کلیمز 12 جون تک جمع کرانا ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء تک جاری کردہ ٹوکنز پر تمام غیرمنظور شدہ بلوں کو دوبارہ جمع کرانے کی تاریخ 15 جون ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق اے جی پی آر اسلام آباد اور ذیلی دفاتر کےاسائنمنٹ اکاؤنٹس کےلیے ریلیز جمع کرانے کی آخری تاریخ 19 جون ہوگی۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 12 جون 2026ء کے بعد اعزازیہ کا کوئی کلیم قبول نہیں کیا جائے گا۔ موجودہ مالی سال سے متعلق تنخواہ کے چیک رواں مالی سال کے اختتام پر زائد المعیاد ہوجائیں گے۔
اے جی پی آر کے اعلامیے کے مطابق 30 جون 2026ء کے بعد موجودہ مالی سال کےلیے کوئی متبادل چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔