WE News:
2026-06-02@22:17:51 GMT

سی اے ایف چیمپئنز لیگ کا فاتح فٹبالر جیل کیسے پہنچ گیا؟

اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT

سی اے ایف چیمپئنز لیگ کا فاتح فٹبالر جیل کیسے پہنچ گیا؟

مصر کے بین الاقوامی فٹبالر رمضان صبھی کو تعلیمی دھوکہ دہی کے ایک مقدمے میں ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

رمضان صبھی نے گزشتہ سیزن میں پیرامیڈز کلب کو اس کی تاریخ کا پہلا سی اے ایف چیمپئنز لیگ ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، وہ ماضی میں انگلش پریمیئر لیگ بھی کھیل چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فٹبال ورلڈ کپ کا دھماکے دار آغاز کب اور کن ٹیموں کے درمیان ہوگا؟ تاریخوں کا اعلان ہوگیا

رپورٹس کے مطابق رمضان صبھی کو جولائی میں ترکی سے واپسی پر گرفتار کیا گیا تھا، جہاں پیرامیڈز کلب نے پری سیزن کیمپ مکمل کیا تھا۔

????BREAKING: Ramadan Sobhi was sentenced to one year in prison with hard labor in a falsification case involving an exam at a hotel and tourism institute, a major blow for the Egyptian star, who is currently going through a difficult phase in his career???? pic.

twitter.com/2j1sCZlNiF

— Vuvuzela.foot (@vvzfoot) December 30, 2025

ان پر الزام تھا کہ انہوں نے سرکاری دستاویزات میں جعل سازی کی اور وسطی مصر کے صوبہ جیزہ میں واقع ایک نجی سیاحت اور ہوٹل مینجمنٹ ادارے میں اپنی جگہ کسی اور شخص کو امتحان دینے کے لیے بٹھایا۔

جیزہ کی فوجداری عدالت نے منگل کے روز 28 سالہ رمضان صبھی اور ایک دوسرے ملزم کو مشقت کے ساتھ ایک ایک سال قید کی سزا سنائی جبکہ تیسرے ملزم کو بری کر دیا۔

مزید پڑھیں: فٹبال کی تاریخ کا نیا سنگِ میل، کرسٹیانو رونالڈو کے 950 گول مکمل

چوتھے مگر مفرورملزم کوغیر حاضری میں 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

عدالتی سزا کے علاوہ رمضان صبھی کو مزید مشکلات کا سامنا ہے، کیونکہ عدالتِ برائے کھیل نے نومبر میں اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزیوں کی تصدیق کرتے ہوئے انہیں 4 سال کے لیے معطل بھی کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مصری اسٹرائیکر محمد صلاح نے تیسری بار ’پلیئر آف دی ایئر‘ ایوارڈ جیت لیا

رمضان صبھی 37 مرتبہ مصر کی قومی ٹیم کی نمائندگی کر چکے ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز مصری کلب الاهلی سے کیا اور 2016 میں انگلینڈ منتقل ہوئے، جہاں انہوں نے اسٹوک سٹی اور ہڈرزفیلڈ ٹاؤن کی جانب سے کھیلا۔

رمضان صبھی نے فائنل میں مامیلودی سن ڈاؤنز کو شکست دے کر پیرامیڈز کو اس کی تاریخ کا پہلا سی اے ایف چیمپئنز لیگ ٹائٹل دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسٹوک سٹی الاهلی انگلینڈ اینٹی ڈوپنگ پیرامیڈز رمضان صبھی مصر ہڈرزفیلڈ

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسٹوک سٹی الاهلی انگلینڈ اینٹی ڈوپنگ پیرامیڈز رمضان صبھی رمضان صبھی

پڑھیں:

حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے

حج 2026 کی ادائیگی کے بعد پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ سعودی ائیرلائن کی پرواز ایس وی 5724 کے ذریعے 370 حجاج کرام آج اسلام آباد پہنچ گئے۔

مزید پڑھیں: سعودی وزارت حج و عمرہ کی حجاج کرام کے لیے مثالی انتظامات کرنے پر پاکستانی حج مشن کو خراج تحسین

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کرام کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امسال قریباً ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی، جن میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمین سرکاری حج اسکیم کے تحت سعودی عرب گئے۔

پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع۔ سعودی ائیرلائن کے ذریعے 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے۔ وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے اسلام آباد ہوائی اڈے پر حجاج کا استقبال کیا اور انہیں فریضۂ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔@iamabidmalik @AmirSaeedAbbasi @KulAalam pic.twitter.com/zBqJGjKIEa

— Media Talk (@mediatalk922) June 1, 2026

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حجاج کرام نے حج 2026 کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی۔

مزید پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی وزیر مذہبی امور اور ان کی ٹیم کو حج کے بہترین انتظامات پر مبارکباد بھی پیش کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسلام آباد آئیرپورٹ حجاج کرام طارق فضل چوہدری وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری

متعلقہ مضامین

  • وفاقی جماعتوں کے تمام مرکزی قائدین گلگت بلتستان انتخابات میں متحرک
  • ایکس نے ’ری ایکٹ ود ویڈیو‘ فیچر متعارف کرا دیا، یہ کام کیسے کرتا ہے؟
  • نواز شریف ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے
  • کراچی: نجی ایئر لائن کی حج پرواز جدہ سے 15 گھنٹے کی تاخیر سے پہنچ گئی
  • نمائندہ یورپی یونین کایا کالاس وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئیں
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں