پاکستان اور چین کے اسٹریٹیجک مذاکرات آئندہ ہفتے بیجنگ میں ہوں گے
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹیجک مذاکرات آئندہ ہفتے بیجنگ میں منعقد ہوں گے، جن میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کی دیرینہ اور آہنی برادرانہ دوستی کو فروغ دینے، دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر غور ہوگا۔
بات چیت میں خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا بھی جامع جائزہ لیا جائے گا، جبکہ پاکستان چین کے بنیادی قومی مفادات کی مکمل حمایت کا اعادہ کرے گا۔ دونوں فریق علاقائی استحکام، باہمی اعتماد اور اسٹریٹیجک تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور ان کے چینی ہم منصب 4 جنوری کو پاک چین وزرائے خارجہ اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کے ساتویں دور کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ یہ ڈائیلاگ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ ترین مشاورتی فورم سمجھا جاتا ہے، جس کے تحت دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جاتا ہے۔
مذاکرات کے دوران 2026 میں پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر مختلف تقریبات اور یادگاری اقدامات کا اعلان بھی متوقع ہے۔ ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان مسلسل اعلیٰ سطح روابط کا مظہر ہے اور آل ویدر اسٹریٹیجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مزید وسعت اور گہرائی دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان اور چین چین کے
پڑھیں:
فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
اسلان درانی : فیصل آباد میں حکومت اور پٹرول پمپ مالکان کے درمیان مذاکرات کامیاب نہ ہو سکے، جس کے بعد پٹرول پمپ مالکان نے ہڑتال کا اعلان کر دیا, ہڑتال کے باعث شہر میں متعدد پٹرول پمپس پر پٹرول کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو ایندھن کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) اور گو (GO) کے چند پمپس کے علاوہ بیشتر مقامات پر پٹرول دستیاب نہیں، جبکہ کھلے پمپس پر بھی گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھی جا رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول تک رسائی ان کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
شہریوں نے شکایت کی کہ پٹرول پہلے ہی مہنگا ہو چکا ہے اور اب اس کی عدم دستیابی نے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ بعض شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ مالکان سپلائی میں تعطل کو جواز بنا رہے ہیں، جس سے عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اقدامات کیے جائیں، پٹرول کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے اور حکومت و پٹرول پمپ مالکان کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کو جلد از جلد حل کیا جائے تاکہ معمولاتِ زندگی متاثر نہ ہوں۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ