فائل فوٹو 

پاور ڈویژن نے سال 2025ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس میں کہا گہا کہ آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات سے صارفین، قومی خزانے پر 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کیا گیا۔

گھریلو صارفین کیلئے بجلی 8.35 روپے، صنعتی صارفین کیلئے 16.68روپے فی یونٹ سستی ہوچکی۔

رپورٹ کے مطابق  ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے بجلِی صارفین سے7 ارب روپے کا بوجھ اتارا گیا، صنعتی اور زرعی صارفین کےلیے 22.

98 روپے کا پیکج متعارف کروایا گیا۔

ساڑھے 9 ہزار میگا واٹ کے بجلی منصوبے ختم کرکے عوام کو 1 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا، بغیر قرض لیے گردشی قرضے میں 780 روپے کی کمی لائی گئی۔

پاور ڈویژن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس کی مد میں 35 روپے وصولی ختم کروائی گئی۔

سال 2025 میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کا آغاز کیا گیا، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 44 فیصد کمی کی گئی۔

سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بل معاف، ادائیگیوں میں رعایت دی گئی، اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ایپ سے میٹر ریڈنگ کا اختیار عام آدمی کے ہاتھ میں دیا گیا۔

سال 2025 میں 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارشی کلچر کا خاتمہ یکساں سلوک ممکن ہوا،  مسابقتی شفاف بولی کے باعث اسمارٹ میٹرز ریٹس میں 40 فیصد کمی لائی گئی، ملک میں 55 فیصد ماحول دوست بجلی کی پیداوار سے پاکستان خطے میں گرین انرجی کا لیڈر ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: روپے کا

پڑھیں:

تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی

 ویب ڈیسک:کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی، ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

  چیئرمین ریلوے نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

 ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں خانیوال کے قریب اچانک آگ لگ گئی جس پر پاور وین کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آگ نے دیکھتے دیکھتے پوری پاور وین کو لپیٹ میں لے لیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا جس کے بعد ٹرین کو راولپنڈی روانہ کردیا گیا۔

 چیئرمین ریلویز نے پاور وین میں آگ لگنے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سات روز میں رپورٹ پیش کرے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بجلی کی قیمت میں ایک روپے 72 پیسے اضافے کا امکان
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • تیزگام ایکسپریس کی پاور وین میں آگ لگ گئی
  • ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ؛ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان
  • بجلی صارفین کے لیے ریلیف کا اعلان، پاور ڈویژن نے عوام کو خوشخبری سنا دی
  • واپڈا صارفین کے لیے خوشخبری، جون میں 20 پیسے فی یونٹ ریلیف برقرار
  • بجلی صارفین کے لیے ایک اور جھٹکا، فی یونٹ نرخ بڑھنے کا امکان