باجوڑ میں منشیات فروشوں سے رابطے کے الزام میں 6 پولیس اہلکار معطل
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
پشاور/ کراچی:
باجوڑ میں منشیات فروشوں سے رابطے کے الزام میں 6 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
ڈی پی او باجوڑ وقاص رفیق کے مطابق معطل پولیس اہلکار منشیات فروشوں سے پیسے وصول کرنے میں ملوث پائے گئے۔
ڈی پی او باجوڑ نے بتایا کہ معطل پولیس اہلکاروں کی طویل عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کیساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
کراچی سے تین ملزمان گرفتار
دوسری جانب کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ایس آئی یو، سی آئی اے اور ٹاسک فورس نے مشترکہ کارروائی کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایس ایس پی ایس آئی یو ڈاکٹر محمد عمران خان کے مطابق گرفتار ملزمان سے 37 غیر ملکی شراب کی بوتلیں، چار کلو چرس، 28 گرام کوکین اور 195 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان سے پستول اور کلاشن کوف بھی برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب، عبدالصمد اور شیر علی کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے خلاف منشیات اور غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: منشیات فروشوں
پڑھیں:
کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔
متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔
خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔
عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔
عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔