پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارتی سپانسرڈ پراکسیز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بلوچستان کے متعلق 18ویں قومی ورکشاپ کے شرکاء نے ملاقات کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی سپانسرڈ پراکیسز کی جانب سے بلوچستان میں تشدد کا پروپیگنڈا جاری ہے۔ بھارتی سپانسرڈ پراکیسز بلوچستان میں ترقی میں خلل ڈال رہی ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی بلاواسطہ اور بالواسطہ خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج اپنے شہریوں کی جانوں کا تحفظ فراہم کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے، بھارتی سپانسرڈ پراکیسز کے ایسے مذموم عزائم سیکیورٹی فورسز سخت کارروائیوں سے ناکام بنائیں گی۔
نئے سال پر بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز صوبے کو دہشت گردی اور بے چینی سے نجات دلائیں گی۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈمارشل نے بلوچستان کی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی سٹریٹجک اہمیت پر زور دیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ صوبے کے عوام کی حوصلہ مندی اور حب الوطنی قابل تعریف ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں عوامی مرکزیت کے ساتھ ترقیاتی منصوبے کر رہی ہیں، سول سوسائٹی کا کردار پروپیگنڈا کو بے نقاب کرنے میں اہم ہے۔ذاتی سیاسی ایجنڈوں کو مسترد کرنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کا مستقبل طویل مدتی خوشحالی پر مبنی ہو۔
دنیا کا سب سے موٹا شخص انتقال کرگیا
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مزید کہا کہ بھارتی حمایت یافتہ عناصر بے امنی پھیلا رہے ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی پر سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ پاکستان آرمی شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیشن کا اختتام سوالات و جوابات کی نشست پر ہوا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سوالات کے جوابات دیئے۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پاکستان کی علاقائی سالمیت کی کسی بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر بھارتی سپانسرڈ فیصلہ کن جواب ا ئی ایس پی ا خلاف ورزی کہا کہ
پڑھیں:
معرکہ حق میں بھارت کو کتنا نقصان پہنچا؟ احتجاج میں شامل بھارتی طلبہ نے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کردی
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت میں ہونے والے احتجاج میں شامل ایک بھارتی طالبہ اپنی ہی حکومت کے مؤقف پر سوالات اٹھاتے ہوئے سخت تنقید کرتی نظر آ رہی ہے۔ ویڈیو میں طالبہ کا کہنا ہے کہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی رافیل طیارے گرائے اور بھارتی فوجیوں کو بھی مارا ہے تاہم اس وقت بھارتی حکومت نے ان تمام دعوؤں کو مکمل طور پر مسترد کر دیا تھا۔
Array koi baat nahi it's ok pic.twitter.com/ZwimtIcx4a
— iffi (@iffiViews) July 22, 2026
طالبہ ویڈیو میں کہتی ہے کہ اب اگر ایک سال بعد حکومت خود یہ تسلیم کر رہی ہے کہ اس دوران چھ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے تو اس سے عالمی سطح پر یہی تاثر جائے گا کہ پاکستان کے دعوے درست تھے۔ اس صورتحال نے بھارتی حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچایا ہے آخر میں وہ یہ بھی کہتی ہے کہ اس کے بعد پاکستان کے سامنے بھی ہماری عزت نہیں رہی۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے شیئر کی جا رہی ہے جہاں صارفین اس پر مختلف آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔ بعض صارفین کا کہنا ہے کہ پاکستان کے دیگر دعوے بھی درست تھے جبکہ کچھ صارفین نے بھارتی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے حقائق چھپانے اور متضاد بیانات دینے کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈین آرمی بھارتی طیارے پاک آرمی پاک فوج پاکستانی فوج رافیل ویڈیو وائرل