سال 2025ء پی آئی اے کے لیے بہتر ثابت ہوا
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
کراچی:
سال 2025ء قومی ائیرلائن کے لیے بہتر رہا، کئی برس بعد یورپ اور برطانیہ کے بند فضائی آپریشن بحال ہوئے، لندن اور برمنگھم کے لیے پروازیں آپریٹ کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، نئے روٹس متعارف کروائے گئے مگر 9 برس سے معطل نجکاری بھی اسی سال ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2025ء کا آغاز قومی ائیرلائن کے لیے گزشتہ کئی برس کے مقابلے میں کافی سازگار رہا، پی آئی اے نے یورپی فضائی آپریشن بحال کیا اور ساڑھے چارسال بعد قومی ائیرلائن نے اپنے اہم روٹ پر پروازیں آپریٹ کیں۔
اسلام آباد سے پیرس کے درمیان فضائی آپریشن ایک بہت بڑا سنگ میل تھا کیونکہ یورپ اور برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کا پروازوں کی بحالی کا تقاضا تھا، بعدازاں پی آئی اے نے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کیا۔
ابتدائی طور پر پاکستان اور مانچسٹر کے درمیان پروازیں شروع کی گئیں، اگلےمرحلے میں برمنگھم اور لندن کی پروازیں چلانے کی تاریخ کا بھی اعلان کردیا گیا، گزشتہ برس اپریل میں پی آئی اے نے باکو کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جبکہ اسی سال کے اوائل میں گوادر ائیرپورٹ کی تکمیل کے بعد پہلی پرواز آپریٹ کی۔
2025ء سال کا حج آپریشن بھی کافی اچھارہا جس کے دوران 42 ہزار 400 حجاج کرام نے پی آئی اے کا انتخاب کیا، سال 2025 میں آئی سی سی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کے فضائی سفر کے لیے پی آئی اے کو منتخب کیا۔
اپریل میں پی آئی اے نے پاکستان سے باکو کے لیے پروازوں کی ابتدا کی جس کے دوران ہفتہ وار تین پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
سال 2025ء میں پی آئی اے نے ایران میں محصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کے لیے براستہ آذربائیجان پروازیں چلائیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اس سال پی آئی اے نے دو دہائیوں تک خسارے کے بعد 26ارب روپے کا خالص منافع کمایا، اگر پہلی ششماہی کی بات کی جائے تو یہ 11 ارب روپے کا پرافٹ ہوا۔ پی آئی اے کی متفرق صورتحال کا اختتام عرصہ 9 سال کے تعطل کی شکار نجکاری پر ہوا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پی آئی اے نے سال 2025ء کے لیے
پڑھیں:
پولیس بہترین کارکردگی کے ذریعے اپنے تاثرکو بہتر بناسکتی ہے: وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 132ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا آج 300 سے زائد خواتین اپنی ٹریننگ مکمل کررہی ہیں، مجھےخواتین کی کامیابی پر بہت خوشی ہوئی کہ ایک تازہ دم دستہ عوام کی خدمت کےلیے تیار ہے، شہریوں کو پر امن زندگی دینے کی ذمےداری اب آپ پر عائد ہوتی ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ملک دہشتگردی جیسے مسائل سے دوچار ہے، ہمارے جوانوں نے بہت قربانیاں دیں ہیں، کچے کے علاقے کچھ عرصے پہلے تک بحران سے دوچار تھے، یقین دہانی کرواتا ہوں کہ ان شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائےگا، پولیس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی فلاح و بہبود ہمیشہ سے میری اولین ترجیح رہی ہے، مستقبل میں بھی پولیس کے تمام مسائل کو بہتر اور ترجیحی انداز میں حل کیا جائے گا، پاس آؤٹ ہونے والے جوان فیلڈ میں جا کر سندھ پولیس کا نام مزید روشن کریں گے۔مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ پولیس اپنی بہترین کارکردگی کے ذریعے ہی اپنے امیج (تاثر) کو بہتر بنا سکتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور قانون شکن عناصر کو عدالتوں کے کٹہرے میں لانا پولیس فورس کی بنیادی ذمہ داری ہے، سندھ حکومت پولیس فورس کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔اس موقع پر آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی بنیاد معیاری افرادی قوت اور انسانی وسائل پر ہوتی ہے، عوام کا تحفظ، انصاف کی فراہمی اور خلوصِ دل سے خدمت پولیس کا مقصد ہے، پولیس کی وردی جوانوں کے لیے اعزاز بھی ہے اور ایک بڑا امتحان بھی۔آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ صوبے کے عوام اور حکومت کی نظریں پولیس فورس پر مرکوز ہیں، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور کچے میں ڈاکوؤں کا صفایا بڑا چیلنج ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے ڈائٹ چارجز بڑھانےکی منظوری محکمہ فنانس میں زیر التوا ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ گریڈ ایک سے گریڈ 16 کے ٹرینرز کا الاؤنس 3 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کیا جائے اور گریڈ 17 سے 21 کے افسران کا ٹریننگ الاؤنس 5 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کیا جائے، رزاق آباد، سکرنڈ اور حیدرآباد کے مراکز کو پولیس ٹریننگ اسکول کا درجہ دیا جائے۔