جھنگ :مسافر وین اور یونیورسٹی بس میں خوفناک تصادم، 14 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 31st, December 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
جھنگ: جھنگ کے فیصل آباد روڈ پر پیش آنے والے المناک ٹریفک حادثے میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی لاپروائی کے باعث پیش آیا، جب جھنگ سے لاہور جانے والی مسافر وین نے خطرناک انداز میں اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی اور سامنے سے آنے والی یونیورسٹی بس سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں 9 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ شدید زخمی ہونے والے 5 افراد اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گئے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیاں بری طرح تباہ ہو گئیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ یونیورسٹی بس اور مسافر وین کے درمیان پیش آیا، جس کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل
ڈیرہ اسماعیل خان+ کوہاٹ (نامہ نگاران) کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب فائرنگ سے ایک راہگیر بچے سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا۔ قتل ہونے والا شخص کرم پولیس کا اہلکار ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوہاٹ شہر کے علاقہ چشمہ جات کے قریب نامعلوم ملزموں کی جانب سے فائرنگ میں کرم پولیس کا اہلکار رحیم سکنہ جنگل خیل کوہاٹ اور ایک راہگیر بچہ نقیب اللہ سکنہ میاں گڑھی جو نہانے کے لئے چشمہ جات آیا ہوا تھا۔ لگ کر جان بحق ہوگئے۔ جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پنیالہ کے گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق تحصیل پنیالہ کی گائوں کٹہ خیل میں نامعلوم ملزموں نے مسجد کے اندر نماز ادا کرنیوالے نوجوان وحید اللہ ولد عبدالرشید سکنہ محلہ بیگ خیل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔