ممبر گلگت بلتستان کونسل نے اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد کی جانب سے نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش اور گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر گلگت بلتستان کونسل و صدر مجلسِ علماء مکتبِ اہلِ بیت بلتستان، شیخ احمد علی نوری نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیرِ تعمیر یونیورسٹی کو کالعدم دہشت گرد تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے وابستہ ایک دہشت گرد کی جانب سے نشاندہی کرتے ہوئے اس کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کیے جانے کے واقعے پر شدید تشویش اور گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو نہایت سنگین، اشتعال انگیز اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد عناصر کی جانب سے تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا اور خوف و ہراس پھیلانے کی کوششیں ریاست اور معاشرے کے لیے ایک واضح خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی حرکتیں نہ صرف امنِ عامہ کے خلاف ہیں بلکہ تعلیم دشمن ذہنیت کی عکاس بھی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے فوری نوٹس لیں، ملوث عناصر کی شناخت کر کے انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سمیت متعلقہ تعلیمی منصوبے کی مؤثر سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی تشہیر اور دھمکی آمیز مواد کے خلاف سخت اور فوری کارروائی ناگزیر ہے۔ شیخ احمد علی نوری نے واضح کیا کہ قوم اور علماء دہشت گردی کے خلاف یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور تعلیم، امن اور ترقی کے سفر کو کسی صورت یرغمال نہیں بننے دیا جائے گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علامہ راجہ ناصر عباس انہوں نے

پڑھیں:

آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو نئی دھکمی دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کسی بھی جہاز کو نشانہ بنایا تو امریکہ اس کے جواب میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کر دے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری اپنے بیان میں ڈونلڈ ٹر مپ نے  لکھا کہ آج سے اگر اسلامی جمہوریہ ایران آبنائے ہرمز میں کسی بھی جہاز پر میزائل، راکٹ، ڈرون یا کسی بھی دوسرے ہتھیار سے حملہ کرتا ہے تو امریکہ اس کے بدلے میں ایران کا ایک پل یا ایک پاور پلانٹ تباہ کرے گا، جن میں تہران کے اندر یا اس کے قریب واقع تنصیبات بھی شامل ہو سکتی ہیں۔ خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہو۔ گزشتہ ہفتے  ایک انٹرویو میں بھی انہوں نے کہا تھا کہ اگر ایران مذاکرات کی میز پر نہیں آیا تو امریکا اس کے تمام پل تباہ کر دے گا۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مولانا محمد علی جوہر یونیورسٹی کو بچانے کیلئے طلباء کا احتجاج جاری، ہزاروں طلباء کا احتجاج
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی
  • مصنوعی مٹھاس دماغی صحت کے لیے خطرہ؟ نئی تحقیق میں یادداشت متاثر ہونے کا اشارہ
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار