امتیاز میر کے قتل میں بھائیوں کا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوٹری(جسارت نیوز)معروف اینکر پرسن اور صحافی امتیاز میر کے قتل کیس میں بھائیوں کا پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار۔پولیس قتل کیس میں نامزد بااثر ملزمان کو سپورٹ کررہی ہے۔بھائی ریاض میر۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قاتلانہ حملہ میں شہید صحافی امتیاز میر کے بھائی اور کوٹری کے رہائشی ریاض میر نے میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سردار عمر دراز خان بھنگر کی جانب سے گزشتہ روز سرکی خاندان کے اعزاز میں دعوتِ طعام کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں قتل کیس کے نامزد ملزمان بھی شریک تھے۔جبکہ وہ قتل کیس میں پولیس کو مطلوب ہیں مگر کراچی پولیس بااثر ملزمان کو سپورٹ فراہم کررہی ہے جس سے مقتول کے اہلِ خانہ اور صحافتی حلقوں میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ قتل کا مقدمہ سردار عمر دراز خان بھنگر، ان کے بیٹوں احمد بخش بھنگر، آفتاب احمد، مہتاب احمد، عمران احمد، صداقت احمد اور پانچ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا تھا۔قتل کیس میں نامزد مرکزی ملزمان تاحال روپوش ہیں،تاہم پولیس کے مطابق اس کیس میں چار ملزمان شہاب علی رضوی، جلال حسین زیدی، فراز احمد اور احسن عباس کو گرفتار کر کے چالان عدالت میں پیش کیا جا چکا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: قتل کیس میں
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔