سال نو پر پہلی بار ڈرون کی مدد سے ہوائی فائرنگ روکنے کا منصوبہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں سال نو کے موقع پر ہوائی فائرنگ کے واقعات روکنے کے لیے کراچی پولیس نے پہلی بار ڈرون کیمروں کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ڈرون اڑائے جائیں گے تاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی نشاندہی کی جا سکے اور فوری مقدمہ درج کیا جاسکے۔ لیاقت آباد‘ عزیز آباد‘ ناظم آباد اور نیو کراچی سمیت متعدد علاقوں میں ڈرون کا استعمال ہوگا اور 16 سے زائد تھانوں کو ڈرون کیمروں سے لیس کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ گزشتہ سال کے ریکارڈ کے مطابق جہاں زیادہ ہوائی فائرنگ کی گئی وہاں تین ڈرون مستقل نگرانی کریں گے تاکہ قانون کی عملداری اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔ کراچی پولیس نے واضح کیا کہ چھتوں یا دیگر مقامات سے ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ اس اقدام کا مقصد صرف قانون نافذ کرنا ہی نہیں بلکہ عوامی آگاہی پیدا کرنا اور قیمتی انسانی جانوں کا تحفظ بھی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہوائی فائرنگ
پڑھیں:
کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
کراچی:شہر قائد میں گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کرلیا۔
اس حوالے سے مدعی مقدمہ جاوید اقبال نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ بہادر گوٹھ میں کارپٹ کی دکان پر کام کرتا ہوں جبکہ اہلیہ گھریلو ملازمہ ہے۔
23 جولائی کو میں اور اہلیہ صبح 9 بجے اپنے اپنے کام پر چلے گئے جبکہ گھر پر 18 سالہ بیٹی اکیلی تھی۔
مدعی کے مطابق صبح سوا نو بجے 2 لڑکے ہمارے گھر میں زبردستی داخل ہوئے جو کہ شلوار قمیض پہنے ہوئے تھے جبکہ سامنے آنے پر میری بیٹی انھیں شناخت کر سکتی ہے۔
مدعی کے مطابق دونوں نے میری بیٹی کو پکڑا اور کمرے میں لیجا کر اس کے ساتھ زیادتی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔
واقعے کے بعد میری بیٹی نے بذریعہ فون مجھے اطلاع دی جس کے بعد میں اور میری اہلیہ گھر پہنچ گئے۔
واقعے کی مدد گار 15 پولیس کو اطلاع دی جو موقع پر پہنچ گئی، مدعی کے مطابق میرا دعویٰ 2 نامعلوم صورت شناس لڑکوں پر میرے گھر میں گھس کر بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا ہے لہذا قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
گلشن معمار پولیس نے نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا مقدمہ نمبر 356 سال 2026 بجرم دفعہ 376 چونتیس کے تحت درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ۔