چیئرمین کمانڈر بلڈرز نے سٹی پراپرٹی ایکسپو کے پیکجز کا اعلان کردیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260101-08-13
کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین کمانڈر بلڈرز نے سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 ء کے پیکجز کا اعلان کردیا جو 16،17،18 جنوری کو کراچی ایکسپو سینٹر حال نمبر 4 میں منعقد کی جا رہی ہے۔اس ایکسپو کا مقصد مڈل اور لوئر کلاس لوگوں کے لیے اپنے گھر کا حصول آسان بنانا ہے،بدھ کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں سٹی پراپرٹی ایکسپو 2026 ء کے حوالے سے کمانڈر بلڈرز کی جانب سے ایک پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا، اس موقع پر چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر ، ڈائریکٹر کمانڈر انکیلو کمانڈر ریٹائرڈ محمد آصف، ڈاکٹر تاثیر وڑائچ، حمزہ ذاکر، کمانڈر ریٹائرڈ محمد قاسم بھی موجود تھے۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کمانڈر بلڈرز کے چیئرمین کمانڈر ریٹائرڈ محمد ذاکر نے بتایا کہ ہم مڈل اور لوئر مڈل کلاس لوگوں کے لیے ایسے پیکجز لارہے ہیں جن کی بدولت اپنے گھر کا حصول بہت آسان ہوجائے گا، اپنے میگاپروجیکٹ ’’ کمانڈر سٹی ‘‘ جوکہ ایم نائن موٹر وے کراچی ٹول پلازہ سے صرف 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے، انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 6 سال میں ڈیولپمنٹ کا کام مکمل کرکے 5 ہزار سے زیادہ لوگوں کو وہاں بسایا جاچکا ہے، سوسائٹی میں ہر قسم کی بنیادی سہولیات یعنی اسکول وکالج، اسپتال، کمیونٹی سینٹر، ہیلتھ کلب، پلے ایریاز، پارکس، مساجد، اسپورٹس کمپلیکس، پانی، بجلی، گیس، پبلک ٹرانسپورٹ (کراچی ملیر ہالٹ تک) موجود ہیں،انھوں نے مزید کہا آنے والے ایکسپو میں کمانڈر سٹی میں پلاٹ خریدنے پر 75 فیصد ڈسکائونٹ دیا جارہا ہے یعنی ایک ڈیولپڈ سوسائٹی میں اب لوگ صرف 10 لاکھ میں پلاٹ خرید سکیں گے، اس کے علاوہ کمانڈر بلڈرز کی جانب سے آپ کے پلاٹ پر گھر کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے سے ڈھائی کروڑ روپے تک کی آسان لیزنگ، فائناسنگ سہولت بھی دی جارہی ہے، جس کی بدولت گھر کی تعمیر انتہائی آسان ہو جائیگی کیونکہ یہ رقم 20 سال میں واپس کرنا ہوگی، گھروں کی تعمیر کے علاوہ کوئی بھی گھر یا فلیٹ بالکل تیار بھی صرف آدھی قیمت دے کر خریدا جاسکے گا اور بقایا رقم آسان لیزنگ اسکیم کے تحت ماہانہ اقساط میں 20 سال میں ادا کی جائے گی، ملیر کینٹ سے صرف 3 سے 4 کلومیٹر کے فاصلے پر اپنے کراچی شہر کے پروجیکٹ ’’کمانڈر انکلیو‘‘ کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ کوئی بھی فلیٹ صرف 20 لاکھ روپے یوٹیلیٹی چارجز اور ڈیولپمنٹ کی مد میں ادا کرکے فوری حاصل کیا جاسکے گا اور فلیٹ کی اصل قیمت آسان لیزنگ اسکیم کے تحت 20 سال میں ماہانہ اقساط کی صورت میں ادا کی جاسکے گی، چیئرمین کمانڈر بلڈرز نے مزید بتایا کہ یہ ایکسپو کم لاگت گھروں کے حوالے سے بہت سے مزید پیکیجز بھی متعارف کرارہا ہے جن سے عوام بڑی تعداد میں مستفید ہوسکیں گے، حکومت کی طرف سے گزشتہ کئی سالوں سے لوکاسٹ گھروں کی تعمیر کا بار بار وعدہ کیا گیا لیکن ہم نے یہ کام کر دکھایا اور آج اللہ کے فضل و کرم سے ہزاروں لوگ بہت کم قیمت میں اپنے گھر حاصل کرچکے ہیں اور ہماری سوسائٹیز میں پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، ہمارا بنیادی مقصد بھلائی ہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں اپنے گھر کے حصول کا خواب جو لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہیں ان کے لیے آسانیاں پیدا کی جاسکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کمانڈر ریٹائرڈ محمد چیئرمین کمانڈر کمانڈر بلڈرز اپنے گھر بتایا کہ کی تعمیر سال میں کے لیے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔