ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم اور دو مرتبہ ملک کی قیادت کرنے والی خالدہ ضیاء کی نماز جنازہ ڈھاکہ میں ادا کر دی گئی۔ بعد ازاں انہیں سابق صدر بنگلہ دیش ضیاء الرحمنٰ کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ نمازِ جنازہ بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے میامانک ایونیو میں ہوئی، جس میں سیاسی رہنمائوں، حکومتی و عالمی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ میں بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس بھی موجود تھے جبکہ حکومتِ پاکستان کی نمائندگی سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سردار ایاز صادق نے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے خالدہ ضیاء کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی۔ 
اسلام آباد +ڈھاکہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے + نوائے وقت رپورٹ) سپیکر قومی اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ نے ملاقات کی۔ جے شنکر نے خود آ کر ایاز صادق سے مصافحہ کیا۔ بنگلا دیشی دارالحکومت میں سپیکر قومی اسمبلی سے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی ملاقات سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی وفات کے بعد وہاں پہنچنے کے موقع پر ہوئی ہے۔ یہ اہم ملاقات سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کی رہائش گاہ پر ہوئی، جہاں بھارتی وزیر خارجہ خود چل کر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نشست پر آئے اور مصافحہ کیا۔ سردار ایاز صادق نے بھی مسکرا کر اْن کو جواب دیا۔ دونوں نے چند منٹ کی گفتگو کے دوران ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی۔ اس دوران خیر مقدمی کلمات کا تبادلہ بھی ہوا۔ واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد اعلیٰ سطح پر دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پہلی بار آمنا سامنا ہوا ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس سے ملاقات ہوئی۔ اعلامیہ کے مطابق باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ روابط پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خطے کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بھارتی وزیر خارجہ سے مختصر ملاقات کی۔ اندرونی کہانی بھی سامنے آ گئی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ڈھاکہ میں اہمیت اختیار کر گئے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سپیکر کو دیکھ کر خود انکی جانب آگئے، دونوں میں کن جملوں کا تبادلہ ہوا،  سب سامنے آگیا۔ بھارتی وزیر خارجہ کے انگریزی کے دو جملوں کا ایک لائن میں جواب جے شنکر، سپیکر ایاز صادق سے ہم کلام ہوئے HiI'mjshnkar&Irecogniseyou معرکہ  حق  کے بعد پاک بھارت رہنماؤں کی مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ‘‘Thanks, Iknowyou.

’’ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سادہ مگر پراعتماد جملے میں جواب معرکہ حق کے بعد پاک بھارت اعلیٰ قیادت کی یہ مختصر ملاقات عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ملاقات پاکستان کے پارلیمانی وقار اور سفارتی اہمیت کی واضح عکاس ہے۔ ایاز صادق نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ خالدہ ضیاء کی آخری رسومات میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر میرے بالکل قریب کھڑے ہوئے۔ اس وقت میں اپنے ہائی کمشنر سے بات کر رہا تھا۔ انہوں نے میرے پاس آ کر ہیلو کہا۔ ہم توقع نہیں کر رہا تھا۔ پھر میں صوفے سے کھڑا ہو گیا۔ جے شنکر نے اپنا تعارف کروایا۔ میں ان سے کہا کہ آپ کیسے ہیں۔ انہوں نے مجھ سے اور ہائی کمشنر سے ہاتھ ملایا۔ ہم جہاں بیٹھے ہوئے تھے وہاں بھارتی وزیر خارجہ داخل ہوئے اور دیگر وفود سے ملے۔ بنگلہ دیش کے وزیر بھی یہ سارا کچھ دیکھ رہے تھے۔ جے شنکر نے مسکرا کر خود مجھ سے ہاتھ ملایا۔ میں بیٹھا ہوا تھا وہ خود چل کر آئے۔ کیمرے ان کے ساتھ آئے تھے ہمارے لوگوں نے تصویریں بعد میں لیں۔ ہمارے ذہن میں تھا کہ بھارتی وفد سے گریز کرنا ہے مگر وہ خود آئے۔ ان کے علم میں تھا کہ یہ رپورٹ ہو گا اور تصاویر کھینچی جا رہی ہیں۔ میرا اندازہ ہے کہ انہیں پتا تھا کہ میں اندر بیٹھا ہوا ہوں۔ وہ جب آئے تو مجھے اتنا موقع بھی نہیں ملا کہ اپنے کوٹ کے بٹن ہی بند کر سکوں۔ بھارتی وزیر خارجہ کو پورا اندازہ تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ بنگلہ دیش میں ہمارا بہت گرمجوش استقبال کیا گیا۔ ہم جب جنازہ گاہ جا رہے تھے تو ہماری گاڑی پر پاکستانی جھنڈے کو دیکھ کر لوگ ہاتھ ہلا  رہے تھے۔ لوگ صرف یہ جانتے تھے کہ یہ پاکستانی وفد جا رہا ہے۔ میں نے جب گاڑی کا شیشہ نیچے کیا تو لوگوں نے ہاتھ ملائے سلام کرتے تھے۔ پولیس لوگوں کو پیچھے کرتی وہ پھر آگے آ جاتے تھے۔ میں نے کئی بار ان کے نعرے سنے کہ پاکستان زندہ باد‘ میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں۔ یہ سارا راستہ ہوتا رہا۔

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق بھارتی وزیر خارجہ سردار ایاز صادق خالدہ ضیاء کی ایاز صادق نے بنگلہ دیش تھا کہ کے بعد

پڑھیں:

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال

وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کی معروف کمپنی فیمسن کے چیف ایگزیکٹو افسر جیک چین کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں غذائی تحفظ، جدید زرعی ٹیکنالوجی اور فوڈ اسٹوریج کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے چینی وفد کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین مثالی دوست ہیں، جن کے درمیان معاشی شراکت داری اور دوستانہ تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعاون سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوگی۔شہباز شریف نے فیمسن کی جانب سے پاکستان میں اجناس کے اسٹوریج مراکز کو جدید اسٹیٹ آف دی آرٹ مراکز میں تبدیل کرنے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی متعارف ہوگی، غذائی تحفظ میں بہتری آئے گی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ان منصوبوں میں پاکستان کی افرادی قوت کی ہنرمندی اور پیشہ ورانہ تربیت کو بھی شامل کیا جائے تاکہ مقامی افرادی قوت جدید زرعی ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے۔فیمسن کے چیف ایگزیکٹو جیک چین نے پرتپاک میزبانی پر وزیراعظم اور حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کے حالیہ دور چین کے دوران ہونے والی ملاقات کے نتیجے میں وہ پاکستان آئے ہیں تاکہ غذائی تحفظ سے متعلق قابلِ عمل منصوبوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرپراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی اسلام آباد بار سے ہو گی:اعظم نذیر تارڑ اگلی خبرلاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • ’مضبوط رہیں‘، ریپر طلحہ انجم کا بھارتی طلبا کے ساتھ اظہارِ یکجہتی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن