ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے ابتدائی اسکواڈ جاری کردیا، سینئر کھلاڑی دوبارہ شامل
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کرکٹ آسٹریلیا نے فروری 2026 میں شیڈول آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
اسکواڈ میں پیٹ کمنز، کیمرون گرین اور کوپر کنولی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ یہ تینوں کھلاڑی حالیہ دنوں میں بھارت کے خلاف سیریز کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں تھے۔
چیف سلیکٹر جارج بیلی کے مطابق پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور ٹم ڈیوڈ تیزی سے انجری سے بحالی کی جانب بڑھ رہے ہیں اور کرکٹ آسٹریلیا کو اعتماد ہے کہ یہ تینوں کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے مکمل طور پر دستیاب ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کی فٹنس پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
جارج بیلی نے واضح کیا کہ یہ محض ابتدائی اسکواڈ ہے اور سپورٹ پیریڈ کے دوران ضرورت پڑنے پر اس میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مینجمنٹ کا مقصد متوازن اور مکمل فٹ اسکواڈ کے ساتھ عالمی ایونٹ میں شرکت کرنا ہے۔
ابتدائی اسکواڈ میں کپتان مچل مارش، زیوئیر بارٹلیٹ، کوپر کنولی، نیتھن ایلس، پیٹ کمنز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمن، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکوس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
چیف سلیکٹر نے مزید بتایا کہ پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ابتدائی اسکواڈ کے لیے
پڑھیں:
ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
ارب پتی ٹیکنالوجی کاروباری شخصیت ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا مصنوعی ذہانت پر مبنی پلیٹ فارم گروک امیجن (Grok Imagine) رواں سال کے اختتام سے پہلے قدیم یونانی رزمیہ شاہکار اوڈیسی پر مبنی ایک مکمل فلم تیار کرے گا۔ مسک کا کہنا ہے کہ یہ فلم شاعر ہومر کی اصل تخلیق کے مطابق ہوگی اور تاریخی اعتبار سے بھی زیادہ درست انداز میں پیش کی جائے گی۔
ایلون مسک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ اے آئی کے ذریعے بنائی جانے والی یہ فلم ہومر کے اصل فن اور کہانی کی حقیقی روح کی عکاسی کرے گی۔ انہوں نے اس اعلان کے ساتھ تقریباً تین منٹ طویل ایک اے آئی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں اوڈیسیئس اور کلیپسو کے درمیان ایک منظر دکھایا گیا ہے۔
Before this year ends, Grok Imagine will make a full-length movie of The Odyssey that is historically accurate and true to the art of Homer https://t.co/bVHzUmY9WN
— Elon Musk (@elonmusk) July 22, 2026اس سے قبل بھی ایلون مسک نے ایک صارف کی اس تجویز کی حمایت کی تھی کہ ہدایت کار میل گبسن تقریباً 100 ملین ڈالر کی لاگت سے اوڈیسی پر ایسی فلم بنائیں جس میں تاریخی طور پر درست جہاز، ہتھیار، زرہیں، کردار اور ہومر کی اصل نظم کے مکالمے شامل ہوں۔ اس تجویز پر مسک نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا تھا، ’میں تیار ہوں۔‘
دوسری جانب ایلون مسک حالیہ دنوں میں برطانوی نژاد امریکی فلم ساز کرسٹوفر نولن کی فلم اوڈیسی پر بھی سخت تنقید کرتے رہے ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ نولن نے ایوارڈز حاصل کرنے کی غرض سے اصل داستان میں تبدیلیاں کیں۔ انہوں نے فلم کی کاسٹنگ پر بھی اعتراض اٹھایا، خاص طور پر اداکارہ لوپیٹا نیونگو کو ہیلن آف ٹرائے کے کردار میں لینے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا، جبکہ ایک موقع پر نولن کو ’نسل پرستانہ رویہ رکھنے والا‘ فلم ساز بھی قرار دیا۔
تاہم ایلون مسک کی تنقید کے باوجود کرسٹوفر نولن کی اوڈیسی نے باکس آفس پر شاندار آغاز کیا ہے۔ باکس آفس رپورٹس کے مطابق فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے میں دنیا بھر سے 264.06 ملین ڈالر سے زائد کا بزنس کیا، جس کے بعد اسے رواں برس کی نمایاں کامیاب فلموں میں شمار کیا جا رہا ہے۔