Islam Times:
2026-07-24@02:48:36 GMT

پشاور، پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT

پشاور، پاکستان مخالف بیان دینے والا افغان باشندہ گرفتار

پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کو داؤدزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا، افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے خلاف بیان دینے والے افغان باشندے کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغان شہری شاہ نواز کی پاکستان مخالف بیان کی ویڈیو کل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق افغان شہری شاہ نواز کو داؤدزئی میں مہاجر کیمپ خزانہ سے گرفتار کیا گیا، افغان شہری نے پاکستان مخالف بیان دینے کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے بیان پر معافی بھی مانگی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد افغانستان ڈی پورٹ کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے یکم اپریل 2025 سے غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغان شہریوں کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور اب تک لاکھوں افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا جا چکا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان مخالف افغان شہری

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا