پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
اسلام آباد:
دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری تنصیبات اور قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ آج پاکستان اور بھارت نے قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی دونوں ممالک کے مابین جوہری تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ بھی کیا گیا ہے۔ پاکستان نے فہرستیں انڈین ہائی کمشنر کے حوالے کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سال میں 2 مرتبہ ان فہرستوں کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔
طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ پاکستان یمن کی وحدت اور خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ پاکستان کسی بھی ایک یمنی فریق کی جانب سے اٹھانے والے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ یمن کے معاملے پر سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ اس معاملے میں مسئلے کے حل کے لیے سفارتکاری کی حمایت کرتے ہیں۔ امید ہے یمن کے عوام اور علاقائی طاقتیں باہمی تعاون سے دیرپا حل کی جانب بڑھیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے خالدہ ضیا کی نماز جنازہ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مرحومہ کے بیٹے سے ملاقات کی اور تعزیت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بنگلادیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر سے ملاقات بھی کی۔
ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کیا گیا ہے، ہم اس کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان صومالیہ کی خودمختاری کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے صومالیہ کے معاملے پر مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی کے ساتھ ایک اعلامیہ بھی جاری کیا ہے، جس میں صومالی لینڈ کی مذمت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسحاق ڈار کو تبوک کے گورنر اور ازبکستان کے وزیر خارجہ نے ٹیلیفون کال کی، جس میں دونوں ممالک کے مابین دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ازبکستان کے صدر کے آئندہ ماہ دورہ پاکستان کے حوالے سے بھی بات ہوئی۔ علاوہ ازیں صومالیہ کے وزیر خارجہ نے بھی فون کرکے اسحاق ڈار کا حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ پاک چین وزارت خارجہ کے اسٹریٹیجک ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد بند ہونے کے بعد ہمارا سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔ افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں سے متعلق کابل میں سفارت خانہ طالبان حکام سے بھی رابطے میں ہے۔ 1100 سے زائد پاکستانیوں نے کابل میں سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے، ترجمان۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فہرستوں کا تبادلہ اسحاق ڈار ممالک کے انہوں نے کیا گیا کرتا ہے کے ساتھ نے کہا
پڑھیں:
پاکستانی سفیر کی جانب سے پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ
میانمار میں پاکستان کے سفیر طارق کریم(Tariq kareem) نے اپنی رہائش گاہ پر پاکستان اور میانمار کی ممتاز کاروباری شخصیات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔
عشائیے میں یونین آف میانمار فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (UMFCCI) کے صدر، نائب صدر، میانمار چیمبر آف کامرس فار فارماسیوٹیکل اینڈ میڈیکل ڈیوائسز (MCCPMD) کے چیئرمین، دیگر معروف کاروباری شخصیات اور فارمیٹیک پاکستان (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے وفد نے شرکت کی۔
اس موقع پر سفیر طارق کریم اور معزز مہمانوں کے درمیان خوشگوار اور بامقصد تبادلہ خیال ہوا، جس میں پاکستان اور میانمار کے درمیان تجارت و اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے، بالخصوص ادویہ سازی، ٹیکسٹائل اور دیگر اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے، جبکہ دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان براہ راست روابط (B2B Linkages) کو مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی