ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی مدت میں توسیع
اشاعت کی تاریخ: 1st, January 2026 GMT
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کی تفصیلات دینے کی مدت میں 16 جنوری تک توسیع کردی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ 26 ارکان سینیٹ نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ 125 ارکان قومی اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی، 159 ارکان پنجاب اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرو
62 ارکان سندھ اسمبلی اور 48 ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی نے اثاثوں کی تفصیلات نہیں جمع کروائی جبکہ 26 ارکان بلوچستان اسمبلی نے بھی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کروائی۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ارکان کے مالی گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر تھی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں نے اثاثوں کی تفصیلات اسمبلی نے
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔