مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ، بہن بھائی سمیت3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
( حیدر خانزادہ)نواب شاہ مین مہران ہائی وے پر شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں بہن بھائی سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مہران ہائی وے بوچھیری کے مقام پر حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دھند کے باعث دونوں گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔
حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 بچے زخمی ہوئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا، جاں بحق افراد کا تعلق نواب شاہ کے نواحی علاقے سے تھا۔
ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ سندھ بھر میں منانے کا اعلان
دوسری جانب پنجاب، خیبرپختونخوا اور بالائی سندھ کےمختلف علاقوں میں دھند کے باعث موٹرویز بند کردی گئیں۔
حکام نے بتایا کہ کئی شہروں میں گاڑیاں چلانا خطرناک ہوگیا، حد نگاہ انتہائی کم ہونے اور حادثات کے خدشات پر موٹرویز پر ٹریفک روک دی گئی۔
ایم ون پشاور ٹول پلازہ سے برہان تک، ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے بالکسر، ایم تھری فیض پور سے درخانہ تک بند کردی گئی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی سندھ جانے کی تیاری، دورہ کی تاریخ کا اعلان
ایم فور شیر شاہ سے پنڈی بھٹیاں اور ایم فائیو روہڑی سےشیر شاہ تک بند کردی گئی، ایم الیون پر بھی ٹریفک معطل ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: دھند کے باعث
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔