مقبوضہ کشمیر:ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا سٹکر‘ مسلمان کرکٹر پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
لاہور(سپورٹس رپورٹر) مقبوضہ کشمیر میں فلسطین سے اظہارِ یکجہتی پر بھارتی انتہا پسندی بے نقاب ہوگئی۔ ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر لگا کر میچ کھیلنے والے مسلمان کرکٹر پر پابندی عائد کر دی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں ایک مسلمان کرکٹر کو محض فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنے پر پابندی کا سامنا کرنا پڑ گیا، جس سے بھارت کی فلسطین مخالف اور مسلم دشمن سوچ ایک بار پھر عیاں ہو گئی۔ رپورٹ کے مطابق مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ 'جموں و کشمیر چیمپئنز لیگ' میں فرقان بھٹ نامی کرکٹر اپنے ہیلمٹ پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر لگا کر میدان میں اترا جس کے بعد ٹورنامنٹ تنازعہ میں گھر گیا۔ میچ مقبوضہ کشمیر کے کے سی سپورٹس کلب میں ہوا۔ معاملہ سامنے آنے کے بعد مقبوضہ کشمیر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔ منتظمین نے پولیس کو بتایا کہ انہیں اس بات کا علم نہیں تھا۔ بھارتی انتہا پسندی ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی اور مسلمان کرکٹر فرقان بھٹ پر آئندہ لیگ کھیلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس فی الحال معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق فرقان بھٹ کو مقبوضہ کشمیر پولیس نے پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا ہے۔ پولیس اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ میچ کے دوران فلسطینی جھنڈا استعمال کرنے کے پیچھے کیا مقصد ہے۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد بی جے پی ایم پی پروین کھنڈیلوال برہم ہوگئے اور کہا کہ اگر آپ بھارت میں رہنا چاہتے ہیں تو آپ کو بھارتی پرچم لہرانا ہو گا۔ جو بھی فلسطینی پرچم لہرائے گا اسے بھارت سے محبت نہیں سمجھا جائیگا۔ یہ واقعہ بھارت کے دوہرے معیار کو بے نقاب کرتا ہے جہاں ایک طرف اظہارِ رائے کی آزادی کے دعوے کیے جاتے ہیں جبکہ دوسری جانب فلسطین کے حق میں ایک علامتی اظہار بھی برداشت نہیں ہوتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مسلمان کرکٹر پر پابندی
پڑھیں:
گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
گھوٹکی میں ڈہرکی سے سابق رکن صوبائی اسمبلی شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا گیا۔
ایس ایس پی گھوٹکی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ جہانگیر شر کو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے اغوا کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس اور قبیلے لوگوں نے اغوا کاروں کا تعاقب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ بچے کو پولیس نے مقابلے کے بعد بازیاب کروا لیا تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی گھوٹی کا کہنا تھا کہ اغواکاروں کی نشاندہی ہوگئی ہے، ملزمان کا تعلق بھی شر قبیلے سے ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تعاقب جاری ہے۔