اسلام آباد ایئرپورٹ آؤٹ سورس کرنے سے متعلق اہم اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کابینہ کمیٹی کے ایک اجلاس کی صدارت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اور شہزادہ فہد بن سلطان کا رابطہ، پاک سعودی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
اجلاس میں وزارت دفاع کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کرنے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اس موقعے پر ڈپٹی وزیراعظم نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری (فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ) کو فروغ دینے سے متعلق حکومت کی پالیسی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام کا مقصد ملک میں معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔
مزید پڑھیے: لندن کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازوں کی بحالی، آغاز کب سے ہوگا؟
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم، وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری، خصوصی معاونِ وزیراعظم طارق بجوہ، سیکریٹری کابینہ، سیکریٹری دفاع، سیکریٹری نجکاری اور مختلف وزارتوں کے دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد ایئرپورٹ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد ایئرپورٹ اسلام ا باد ایئرپورٹ کی ا ؤٹ سورسنگ ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔