data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ٹیلی کام سیکٹر کے حوالے سے پاکستان میں عوام کے لیے خوشخبریاں ہیں اور حکومت انٹرنیٹ سے متعلق مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہ 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی اور پاکستان میں 5 جی اسمارٹ فونز کو آسان اقساط پر فراہم کیا جائے گا،  حکومت نے انٹرنیٹ کی بندش کو کم سے کم رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور وزارت داخلہ کا مکمل تعاون حاصل رہا، اس وقت پورے ملک میں 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم استعمال ہو رہا ہے۔

5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی:

وفاقی وزیر نے اعلان کیا کہ وفاقی کابینہ نے 5 جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی توثیق کر دی ہے اور یہ نیلامی اگلے ماہ کی جائے گی، ملک کی ترقی میں انٹرنیٹ کا کلیدی کردار ہے اور پاکستان فری لانسرز کی بدولت دنیا کی چوتھی بڑی ڈیجیٹل اکانومی بن چکا ہے۔

نئے بینڈز اور ایم وی این او پالیسی:

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ نیلامی کے لیے 7 مختلف بینڈز دستیاب ہوں گے، جن میں سے 5 نئے بینڈز کی نیلامی کی جائے گی، ہر بینڈ کی اپنی خصوصیات اور کوالٹی ہو گی، کابینہ نے ایم وی این او (MVNO) پالیسی کی بھی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایم وی این او کمپنیاں دوسرے ٹیلی کام نیٹ ورکس کا استعمال کر کے سروس فراہم کریں گی۔ اس پالیسی کے آنے سے مارکیٹ میں مزید برانڈز آئیں گے، مقابلہ بڑھے گا اور غیر ملکی سرمایہ کاری بھی متوقع ہے۔

ٹیلی کام سیکٹر کی مزید ترقی:

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پی ٹی اے نے ضلعی سطح پر انٹرنیٹ لائسنسوں کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گاؤں اور قصبوں کے کیبل آپریٹرز بھی لائسنس حاصل کر سکیں گے۔ فائبرائزیشن کے لیے وفاق اور صوبوں نے رائٹ آف وے چارجز ختم کر دیے ہیں۔

5 جی سروس اور دیگر اقدامات:

وفاقی وزیر نے کہا کہ 5 جی نیلامی کے 3 سے 4 ماہ بعد 4 جی سروس میں نمایاں فرق آئے گا اور پہلے 6 ماہ میں بڑے شہروں میں 5 جی سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ پاکستان میں 3 سب میرین کیبلز بھی لینڈ کر چکی ہیں، جو ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی مضبوطی کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔

ٹیکس اور انٹرنیٹ کی قیمتوں پر تبصرہ:

شزا فاطمہ خواجہ نے بتایا کہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹر پر سب سے زیادہ ٹیکس ہے اور پاکستان میں فی صارف آمدن سب سے کم جبکہ انٹرنیٹ کی قیمت دنیا کے دیگر ممالک سے سستی ہے۔ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ٹیلی کام آپریٹرز کی لائسنس فیس اور اخراجات میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ٹیلی کام سیکٹر کی ترقی اور انٹرنیٹ کی سستی فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، تاکہ عوام کو جدید ترین ٹیکنالوجی تک آسان رسائی مل سکے۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: شزا فاطمہ خواجہ نے ٹیلی کام سیکٹر پاکستان میں وفاقی وزیر انٹرنیٹ کی کی نیلامی کے لیے

پڑھیں:

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں

تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ بخیتار سیدوف کو پیش کردیں۔

مدثر ٹیپو کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے اعزاز ہے کہ انہوں نے وزیرخارجہ سے ملاقات میں یہ اسناد پیش کیں۔

ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کا کہنا تھا کہ ملاقات میں مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ازبکستان میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو نے سفارتی اسناد ازبک وزیر خارجہ کو پیش کردیں
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف