ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپٹلز کو شکست دےُکر فائنل کی راہ ہموار کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 January, 2026 سب نیوز


دبئی: ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے ایلیمینیٹر میں دبئی کیپٹلز کو 50 رنز سے شکست دے کر فائنل کی دوڑ میں اپنی امیدیں برقرار رکھ لیں۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس مقابلے میں نائٹ رائیڈرز نے ابتدا میں جارحانہ بیٹنگ اور بعد ازاں تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مائیکل پیپر اور فل سالٹ نے شاندار آغاز فراہم کیا اور 81 گیندوں پر 122 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی۔ مائیکل پیپر نے مسلسل دوسری نصف سنچری اسکور کی اور 49 گیندوں پر 72 رنز بنائے جن میں 7 چوکے اور 3 چھکے شامل تھے، جبکہ فل سالٹ نے 34 گیندوں پر 43 رنز اسکور کیے۔ تاہم درمیانی اوورز میں محمد نبی کی مؤثر بولنگ کی بدولت دبئی کیپٹلز نے واپسی کی اور نائٹ رائیڈرز کو 158 رنز تک محدود رکھا۔

محمد نبی نے 3 وکٹیں 25 رنز کے عوض حاصل کیں۔159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دبئی کیپٹلز کی پوری ٹیم 16.

2 اوورز میں 108 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔سنیل نارائن نے 12 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس فتح کے ساتھ ابوظبی نائٹ رائیڈرز اب کوالیفائر 2 میں ایم آئی ایمریٹس کا سامنا کریں گے، جہاں کامیابی کی صورت میں اتوار، 4 جنوری کو ڈیزرٹ وائپرز کے خلاف فائنل کھیلنے کا موقع ملے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20کا معیار ہر سال بہتر ہو رہا ہے: سائمن ڈول آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان آئی ایل ٹی 20،فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز فائنل میں پہنچ گئی ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 سیزن 4 کے پلے آف مرحلے کا آغاز، فائنل کی جنگ شروع بی پی ایل میں فہیم اشرف کی تباہ کن بولنگ، 5 وکٹیں لیکر اپنی ٹیم کو میچ جتوا دیا راولپنڈی میں 18ویں کورین سفیر کی قومی جونیئر و کیڈٹ ٹائیکونڈو چیمپئن شپ کا انعقاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ابوظبی نائٹ رائیڈرز نائٹ رائیڈرز نے دبئی کیپٹلز فائنل کی

پڑھیں:

فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے اختتام کے بعد باضابطہ طور پر ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیفا کی ’ٹیم آف دی ٹورنامنٹ‘ میں نئی عالمی چیمپئن اسپین کے سب سے زیادہ تین کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے۔

4-3-3 فارمیشن پر مشتمل اس بہترین الیون میں مجموعی طور پر سات مختلف ممالک کے کھلاڑی شامل ہیں جنہوں نے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں منعقدہ میگا ایونٹ کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اسپین کی جانب سے دفاعی کھلاڑی مارک کوکوریلا اور پیڈرو پورو کے ساتھ مڈفیلڈر روڈری کو منتخب کیا گیا جنہوں نے ٹیم کو عالمی ٹائٹل دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

فائنل میں شکست کھانے والی ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو فارورڈ لائن میں جبکہ دفاعی کھلاڑی لیسانڈرو مارٹینیز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

فرانس کے کائلیان ایمباپے، مائیکل اولیسے اور ڈیوٹ اپامیکانو بھی بہترین الیون کا حصہ بنے جبکہ انگلینڈ کے جوڈ بیلنگھم نے مڈفیلڈ میں جگہ حاصل کی۔

ناروے کے ایرلنگ ہالینڈ کو مرکزی اسٹرائیکر منتخب کیا گیا جبکہ کیپ وردے کے گول کیپر ووزینہا اپنی غیرمعمولی گول کیپنگ کی بدولت ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں شامل ہونے میں کامیاب رہے۔

Your FIFA Dream XI is here ⭐

Your favourite players, chosen by fans around the world. This is the FIFA Dream XI powered by @aramco#FIFAWorldCup #DreamXI

— FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) July 22, 2026

 

متعلقہ مضامین

  • امریکہ مان لے کہ اُسے ایران سے شکست ہوچکی ہے، آٹلانٹک مجلہ
  • ’اکیلا میسی کچھ نہیں کر سکتا‘، فٹبال لیجنڈ کا بیان
  • ایشین گیمز کرکٹ : پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کو براہِ راست کوارٹر فائنل میں رسائی مل گئی
  • فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان
  • تاریخی لارڈز کرکٹ گراؤنڈ سے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کی میزبانی واپس لے لی گئی
  • میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • دبئی کا بڑا اعلان؛ دوستوں اور رشتہ داروں کو سیاحت پر بلائیں، ہزاروں درہم انعام پائیں
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی