ایپل رواں سال کے آغاز ہی میں صارفین کو مختلف نئی اپ ڈیٹس اور ڈیوائسز کے ذریعے حیران کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل نے پرانے آئی فون ماڈلز بند کر دیے، آئی فون 16e میں اپ گریڈ کا راستہ کھل گیا

رپورٹس کے مطابق جنوری 2026 سے ایپل کی جانب سے متعدد اہم پروڈکٹس اور سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جو ایک مصروف اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور سال کی نشاندہی کرتا ہے۔

ایم فائیو پرو اور ایم فائیو میکس میک بک پرو

ایپل ممکنہ طور پر 14 انچ اور 16 انچ میک بک پرو ماڈلز متعارف کرائے گا جن میں جدید ایم 5 پرو اور ایم 5 میکس چِپس شامل ہوں گی۔ یہ نئی چپس صارفین کو زیادہ تیز، مؤثر اور بہتر کارکردگی فراہم کریں گی۔

رپورٹس کے مطابق ایپل سال کے آخر یا سنہ 2027 کے آغاز میں میک بک پرو کا بڑا ری ڈیزائن بھی پیش کر سکتا ہے۔

کم قیمت میک بک، آئی فون چپ کے ساتھ

ایپل ایک نسبتاً سستا میک بک ماڈل بھی متعارف کرا سکتا ہے جو اے 18 پرو چپ پر چلنے والا ہوگا۔ یہی چپ آئی فون 16 پرو میں استعمال کی گئی ہے۔

اگر یہ ڈیوائس لانچ ہوتی ہے تو یہ پہلا موقع ہوگا کہ ایپل کسی میک میں آئی فون کلاس چِپ استعمال کرے گا۔

مزید پڑھیے: ایپ ٹریکنگ پالیسی کی خلاف ورزی پر اٹلی کا ایپل کو 98 ملین یورو کا جرمانہ

ممکنہ طور پر اس میک بک کی قیمت ایک ہزار ڈالر کے قریب ہوگی جس میں 12.

9 انچ ڈسپلے اور مختلف دلکش رنگوں کے آپشنز شامل ہو سکتے ہیں۔

مزید ہارڈویئر بھی متوقع

رپورٹس کے مطابق سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے دوران مزید ڈیوائسز بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جن میں ایم 5 میک بک ایئر، نیا آئی پیڈ ایئر اور ریفریشڈ بیس آئی پیڈ شامل ہیں جن کی لانچ مارچ میں متوقع ہے۔

اس کے علاوہ ایپل فروری میں اپڈیٹڈ میک منی، میک اسٹوڈیو اور آئی فون 17 ای بھی لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

نئی سوفٹ ویئر اپ ڈیٹس

ایپل جنوری میں آئی او ایس 26 اعشاریہ 3 جاری کر سکتا ہے جس میں معمولی بہتریاں، یورپی یونین کے لیے مخصوص تبدیلیاں اور آئی فون و اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے درمیان بہتر باہمی مطابقت شامل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ایپل کی نیا آئی فون 17ای لانچ کرنے کی تیاری، خصوصیات کیا ہیں؟

ماہرین کے مطابق یہ اپ ڈیٹس اور نئی ڈیوائسز ایپل صارفین کے لیے سنہ 2026 کو ٹیکنالوجی کے لحاظ سے ایک اہم سال بنا سکتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ایپل ایپل 2026 ایپل ڈیوائسز ایپل کی نئی اپ ڈیٹس ایپل نیا سوفٹ ویئر

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ایپل ایپل 2026 ایپل ڈیوائسز ایپل کی نئی اپ ڈیٹس کے مطابق اپ ڈیٹس آئی فون میک بک

پڑھیں:

جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا

جاپان نے شدید گرمی میں کام کرنے والے افراد کے لیے ایک منفرد ٹھنڈا کرنے والا کیبن متعارف کرا دیا ہے جسے ‘انسانی ریفریجریٹر’ کہا جا رہا ہے۔

یہ آلہ چند منٹ میں جسم کا درجہ حرارت کم کرنے میں مدد دیتا ہے اور خاص طور پر تعمیراتی شعبے، فیکٹریوں اور کھلے مقامات پر کام کرنے والے افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں بڑھتی گرمی انسانی دماغ پر کیا اثر ڈال رہی ہے؟

جاپانی کمپنیوں کی تیار کردہ اس مشین کو ‘دو ہائیمون باکس’ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ ایک چھوٹے کمرے یا کیبن کی طرح ہے جس میں ایک شخص داخل ہوکر گرمی سے فوری راحت حاصل کرسکتا ہے۔ اس کے اندر درجہ حرارت تقریباً 15 ڈگری سینٹی گریڈ رکھا جاتا ہے جبکہ ٹھنڈی ہوا سر، گردن، کندھوں اور کمر کی جانب پھینکی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق چند منٹ کے استعمال سے جسم کو ٹھنڈک کا احساس ہونا شروع ہوجاتا ہے، جبکہ تقریباً 10 منٹ تک اس میں رہنے سے شدید گرمی کے اثرات کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ نظام پورے کمرے کو ٹھنڈا کرنے کے بجائے صرف انسان کے جسم کو ٹھنڈا کرنے پر توجہ دیتا ہے، جس سے توانائی کی بچت بھی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریفریجریٹر سے پہلے پانی ٹھنڈا کرنے کی سعودی صحرائی ایجاد کیا تھی؟

یہ ایجاد ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب جاپان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں شدید گرمی کی لہریں بڑھ رہی ہیں اور بیرونی کام کرنے والے افراد کو گرمی سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔

‘دو ہائیمون باکس’ کو کاروباری اداروں کے لیے فروخت کیا جا رہا ہے اور اسے فیکٹریوں، تعمیراتی مقامات اور دیگر گرم ماحول والی جگہوں پر استعمال کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انسانی فریج جاپان گرمی

متعلقہ مضامین

  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
  • عطاء اللّٰہ خان عیسیٰ خیلوی کا اپنی قبر تیار کرنے کا انکشاف
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ’میری قبر پہلے ہی تیار ہے‘، موت کی تیاریوں سے متعلق عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کا حیران کن بیان
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس