Express News:
2026-07-24@10:34:55 GMT

برطانیہ کی مسجد میں بزرگوں کے لیے ورزش کلاس؛ ویڈیو وائرل

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ کی جامع مسجد عثمانیہ اس وقت سوشل میڈیا پر غیر متوقع شہرت کا مرکز بن گئی ہے.

برطانوی میڈیا کے مطابق ہیٹن روڈ پر واقع جامع عثمانیہ مسجد میں ہر جمعرات کو 50 سال سے زائد عمر کے مردوں کے لیے ورزش کلاسز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ان کلاسز کا مقصد بزرگ مردوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون اور سماجی روابط کو بہتر بنانا بھی ہے۔

مسجد میں ان ورزش کلاسز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے اب تک 20 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے اور کافی سراہا جا رہا ہے۔

یہ کلاسز اتنی مقبول ہو چکی ہیں کہ مسجد انتظامیہ کو جگہ کی کمی کے باعث شرکا کی تعداد محدود کرنا پڑ رہی ہے۔

ابتدا میں صرف سات افراد شریک ہوتے تھے لیکن اب یہ تعداد 25 تک پہنچ چکی ہے اور ہر گزرتے دن درخواست گزاروں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مسجد انتظامیہ مستقبل میں خواتین کے لیے بھی ایسی کلاسز شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لیے قریب ہی ایک نئی عمارت تیار کی جا رہی ہے۔

https://www.

facebook.com/share/v/16HiV2yeiy/

مسجد کے سیکریٹری محمد الیاس نے کہا کہ ویڈیو کے غیر معمولی ردعمل پر خود بھی حیران ہوں بلکہ سچ کہوں تو ہم ششدر رہ گئے۔ ویڈیو دنیا بھر میں دیکھی جا رہی ہے۔

مسجد کے سیکرٹری نے مزید کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک سے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور سب یہی پوچھ رہے ہیں کہ ہم اپنی مساجد میں ایسی کلاسز کیسے شروع کر سکتے ہیں۔

کلاس میں شریک 62 سالہ عابد خان کا جون 2024 میں دل کا ٹرانسپلانٹ ہوا تھا کہتے ہیں کہ یہ سرگرمی ان کے لیے زندگی بدل دینے والی ثابت ہوئی۔

60 سالہ حبیب الرحمان کا کہنا ہے کہ وہ کمر درد اور شائٹیکا کے باعث کسی ایسی ہی سرگرمی کی تلاش میں تھے۔

ان ورزش کلاسوں کے بعد شرکا مسجد میں مل بیٹھ کر چائے بسکٹ سے لطف اندوز ہوتے، پھل کھاتے اور گپیں لڑاتے ہیں۔
 

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد

لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • طلاق کی افواہیں بے بنیاد؟ شہزادی بیٹریس کی شوہر کے ہمراہ نئی خوشگوار تصویر وائرل
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • گوگل کا نیا سیکیورٹی فیچر، کیا اب پاس ورڈ کی ضرورت ہی نہیں رہے گی؟
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • گلاسگو کی فضاؤں میں دیو ہیکل ڈریگن کی پرواز، وائرل ویڈیوز نے سب کو دنگ کردیا