ماتلی: بکری چور کو رہا کرنے پر مالک پولیس کیخلاف پریس کلب پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250103-2-11
ماتلی (جسارت نیوز)کڑیو گھنور کے ویٹنری ڈاکٹر امتیاز علی اپنے بکرے کی چوری میں ملوث ملزمان کو تھانے کے بڑے منشی کی جانب سے تحریری بیان لے کر چھوڑے جانے کے خلاف شکایت لے کر ماتلی پریس کلب پہنچ گئے۔ انہوں نے پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پولیس کے رویے کے خلاف شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ڈاکٹر امتیاز علی نے بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے پانچویں روز ان کا قیمتی بکرا چوری ہو گیا تھا، جس کی باقاعدہ رپورٹ کڑیو گھنور تھانے میں درج کرائی گئی۔ رپورٹ کے اندراج کے بعد ایس ایچ او نے ملزمان کی تلاش شروع کی اور مبینہ طور پر چوری میں ملوث افراد کو حراست میں بھی لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میری تحریری درخواست پر ایس پی بدین نے دو مرتبہ چوری شدہ بکرا برآمد کر کے واپس دلوانے کے احکامات جاری کیے، تاہم ان احکامات کے باوجود تاحال بکرا واپس نہیں مل سکا۔ڈاکٹر امتیاز علی کا الزام ہے کہ ایس ایچ او کی غیر موجودگی میں تھانے کے ہیڈ منشی نے چوری میں ملوث افراد سے ایک تحریری بیان لے کر انہیں چھوڑ دیا، جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہو سکے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ چوری میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور چوری شدہ بکرا فوری طور پر برآمد کر کے انہیں واپس دلایا جائے۔ آخر میں ڈاکٹر امتیاز علی نے اعلیٰ پولیس حکام سے انصاف کی فراہمی اور ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر امتیاز علی چوری میں ملوث کے خلاف
پڑھیں:
متنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری
متنازع اے این ایف بھرتی اشتہار کی معطلی کی درخواست پر عدالت کا تحریری حکم نامہ جاری WhatsAppFacebookX 0 24 July, 2026 سب نیوز
اسلام آباد ہائیکورٹ نے مرکزی کیس 22 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا جسٹس محمد اعظم خان نے متنازع اشتہار کی معطلی سے متعلق متفرق درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
اے این ایف کے کانسٹیبل محمد شفیق خان نے ایڈوکیٹ محمد علی رضا کی وساطت سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی درخواست میں وزارتِ داخلہ، وزارتِ قانون اور ڈائریکٹر جنرل اے این ایف کو فریق بنایا گیا درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ ات این ایف میں گزشتہ 10 سال سے ایک ہی عہدے (کانسٹیبل) پر کام کر رہا ہوں، کوئی ترقی نہیں دی گئی،
محکمے میں 665 کانسٹیبلز کی سینیارٹی لسٹ میں میرا نمبر 232 ہے،ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلائے بغیر نئی براہِ راست بھرتیوں کا اشتہار دینا غیر قانونی ہے،اے این ایف کے سروس رولز کے تحت پہلے سے موجود ملازمین کی ترقی کا حق ختم کر کے براہِ راست بھرتی کا اشتہار دیا گیا،دیگر اداروں سے ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران کی غیر قانونی انٹری روک کر سویلین ملازمین کا سروس سٹرکچر بحال کیا جائے،
عدالت اے این ایف کی جانب سے جاری کردہ حالیہ بھرتیوں کا اشتہار غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کرے،عدالت تمام خالی آسامیوں پر محکمانہ ترقیوں کے لیے ڈی پی سی فوری تشکیل دینے کا حکم جاری کرے۔۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرایران کے بحرین اور اردن میں امریکی فوجی تنصیبات پر ڈرون حملے، طیارہ گرانے کا دعویٰ اگلی خبروزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ خزانہ عائشہ جاوید کو بین الاقوامی اعزاز پر مبارکباد پاکستان اور آذربائیجان نے دیرینہ دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کردیا کیوبا کے سفارتخانے میں فوٹو نمائش کے ذریعے فیڈل کاسترو کی صد سالہ تقریبات کا انعقاد چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر برطانوی ہائی کمیشن میں گلاسگو 2026 دولتِ مشترکہ کھیلوں کے آغاز کی تقریب پاکستان کے زرمبادلہ میں اضافے کے لیے سرمایہ کاری ناگزیر، قونصلیٹ ہر ممکن تعاون کرے گا: قونصل جنرل سید مصطفیٰ ربانیCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم