کیلیفورنیا میں ہونیوالے طوفانی بارشوں سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن: امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی علاقوں میں گزشتہ دنوں ہونے والی طوفانی و موسلا دھار بارشوں کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہونے کی اطلاعات ہیں، جس میں نئی خبروں کے مطابق مختلف حادثات میں10افراد اور ہلاک ہوگئے ہیں اور اب مجوعی ہلاکتیں 12 ہوگئیں ہیں۔
عالمی میڈیا کے مطابق شدید بارش کے بعد پانی رہائشی علاقوں میں میں مستقل داخل ہورہا ہے جبکہ کئی مقامات پر پارکنگ ایریاز بھی مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سان برنارڈینو کاو¿نٹی میں مٹی اور ملبہ سڑکوں پر آ جانے سے متعدد گاڑیاں پھنس گئیں اور کئی سڑکیں بری طرح متاثر ہوئیں۔ سیلاب کے باعث کئی افراد اپنے گھروں کی چھتوں پر پھنس گئے، جنہیں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے حکام نے سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے اور متعدد کاو¿نٹیوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ کرسمس کے موقع پر1 لاکھ 60 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہو گئے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا کہ لاس اینجلس سمیت مختلف علاقوں میں آئندہ 4 روز کے دوران مزید 18انچ تک بارش ہو سکتی ہے، جس سے صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
19 جولائی سے خیبرپختونخوا میں ہونے والی شدید بارشوں اور فلیش فلڈ کے نتیجے میں مختلف حادثات میں اب تک 28 افراد جاں بحق جبکہ 29 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی یعنی پی ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 10 مرد، 3 خواتین اور 15 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں 19 سے 23 جولائی تک شدید بارشوں کا الرٹ، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور اربن فلڈنگ کا خدشہ
زیادہ تر حادثات گھروں کی چھتیں اور دیواریں گرنے یا سیلابی ریلوں میں بہہ جانے کے باعث پیش آئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق شدید بارشوں اور فیلش فلڈ سے مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں 37 گھروں کو جزوی جبکہ 10 گھر مکمل طور پر منہدم ہو گئے۔
Heavy monsoon rains triggered dangerous flash floods in Khyber District, KP, sweeping away a vehicle. Thanks to the quick action of local residents, the driver was rescued safely.#FlashFlood #Khyber #Pakistan #Monsoon2026 #ClimateAction #StaySafe pic.twitter.com/QoeeY8x1if
— MH ClimateActions (@mhclimateaction) July 23, 2026
یہ حادثات پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، اپر کوہستان، ٹانک، تورغر، کرم، شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع میں پیش آئے۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی رابطے میں ہیں اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارشوں سے تباہی، 12 افراد جاں بحق، 18 زخمی
پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین تک امدادی سامان کی فوری فراہمی اور امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور موسمی صورتحال کے حوالے سے جاری سرکاری الرٹس اور ایڈوائزریز پر سختی سے عمل کریں۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق ادارے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی یا دیگر معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمرجنسی آپریشن سینٹر بارش پی ڈی ایم اے حساس خیبر پختونخوا ریسکیو 1122 سیاحتی مقامات سیلاب سیلابی ریلوں فعال فیلش فلڈ موسمی صورتحال