Jasarat News:
2026-07-24@09:33:21 GMT

روسی فوجی افسر کی گاڑی بم دھماکے سے بچ گئی

اشاعت کی تاریخ: 2nd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو : روسی فوجی افسر کی گاڑی بم دھماکے سے بال بال بچ گئی۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کے روسی فوجی افسر کی گاڑی کے نیچے بم نصب کرنے کی ایک کوشش ناکام بنادی گئی جس سے فوج کا اعلیٰ افسر ایک بڑے جانی نقصان سے بال بال بچ گیا۔ اعلیٰ حکام کے مطابق روسی فیڈرل سیکورٹی سروس کے اہلکاروں نے 18 برس کی لڑکی کو دھماکا خیز مواد نصب کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
رپورٹ کے مطابق روسی میڈیا نے بھی مذکورہ حوالے سے ایک خبر شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ ملزم لڑکی یوکرینی ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھی۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہکچھ روز پہلے بھی ایک روسی جنرل کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا تھا، جن کی گاڑی کے نیچے دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا تھا۔

محمد ایوب.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کی گاڑی

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت کا چینی شہریوں کیلئے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا