پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ وفاق نے ضم اضلاع کیلئے  568 ارب روپے کے بقایہ جات ابھی تک ادا نہیں کیے، وفاقی حکومت نے 7 سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ وفاق نے ضم اضلاع کیلئے  568 ارب روپے کے بقایہ جات ابھی تک ادا نہیں کیے، وفاقی حکومت نے 7 سالوں میں صرف 168 ارب روپے دیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے حوالے سے میری حکومت کی زیروٹالرنس پالیسی ہے، میری حکومت کے اصول شفافیت، میرٹ، ترقی اورکرپشن کا خاتمہ ہیں، ضم اضلاع کیلئے  1000 ارب میں سے اب بھی 700 ارب سے زائد مرکز کے ذمہ بقایہ ہیں اور مرکز سے ملنے والا پیسہ ترتیب سے ضم اضلاع میں خرچ کیاجائے گا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امن و امان کی صورت حال میری حکومت کیلئے اصل چیلنج ہے جس پر قابو پانے کیلئے  کوشاں ہیں، تیراہ سمیت جہاں سے بھی لوگ نقل مکانی کرتے ہیں، معاوضوں کی ادائیگی صوبائی حکومت ہی کرے گی، پروپیگنڈا کیا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا میں اسکولوں، اسپتالوں میں سہولیات نہیں، اگر وفاق ہمارے بقایہ جات دے تو صوبے میں سہولیات کی صورتحال بہتر ہوجائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مخالفین ضم اضلاع کے 75 سال کی محرومیاں بھی ہمارے کھاتے میں ڈالتے ہیں، اپنے صوبے میں بجلی کے مسئلے کے مستقل حل کی کوشش کررہے ہیں، ٹرانسمیشن لائن اور پیسکو کے ذمے واجب الادا رقوم کا بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے ذمہ بجلی کے خالص منافع کے مسئلہ کا حل نکالنے کا جائزہ لے رہے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ ہم پیسکو کو ہی صوبائی حکومت کے زیرانتظام لانے کیلئے کوئی اقدام کریں۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ لاہور کا دورہ عوام میں بیداری کی لہر پیدا کرنے کیلئے کیا، دورے کے دوران ہم سے غلط زبان کا استعمال ہوا لیکن وہ عمل کا ردعمل تھا، ہم نے اپنے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی ہے، پشاور کو ترقی دیں گے تاہم لاہور جیسی نہیں جہاں جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ تمام سابقہ وزرا اورحکومتی ٹیم ارکان سے گاڑیاں واپس اور دفاتر کے تالے کھلوا لیے گئے، کابینہ میں توسیع جلد ہوگی جن کابینہ ارکان پر الزامات تھے وہ دھلنے ضروری ہیں، گورننس پر توجہ دے رہےہیں، اپنے 100 دنوں کی کارکردگی سامنے لاؤں گا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سہیل ا فریدی ضم اضلاع ارب روپے کا کہنا

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور سمیت مختلف اضلاع میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن، شہریوں کو مشکلات کا سامنا
  • دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی تو وفاقی بجٹ پاس نہیں ہونے دیں گے ؛ سہیل آفریدی
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • بانی سے ملاقات تک خیبرپختونخوا کا بجٹ پاس نہ کیا جائے، علیمہ خان کی سہیل آفریدی کو تنبیہ
  • بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیر اعلی نامزد کیا کوئی طاقت مجھے نہیں ہٹا سکتی;سہیل آفریدی
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں: بلاول بھٹو زرداری
  • دعا ہے فیلڈ مارشل امن کی کوششوں میں کامیاب ہوجائیں، بلاول بھٹو زرداری
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی