ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی 4 لاشوں میں سے 3 کی شناخت، ایک تاحال نامعلوم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے پہاڑی علاقے سے ملنے والی چار لاشوں میں سے تین کی شناخت ہو گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ لاشیں شہر سے تقریباً 22 کلو میٹر دور زندہ پیر کے مقام پر واقع پہاڑی علاقے سے برآمد ہوئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مقتولین کے جسموں پر جدید اسلحے سے فائرنگ کے واضح نشانات موجود ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں کو شناخت اور ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہرنائی اسپتال منتقل کیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شناخت ہونے والی لاشوں میں نور محمد سکنہ بابر کچ کوٹ منڈئی ضلع سبی، جمعہ خان سکنہ کوریاک سپن تنگی ضلع ہرنائی اور محمد رسول شامل ہیں، جبکہ چوتھی لاش کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ابتدائی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاشیں مردہ خانے میں رکھ دی گئی ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے تباہی، 28 افراد جاں بحق، 47 گھر متاثر
پشاور:خیبر پختونخوا میں 19 جولائی سے اب تک ہونے والی تیز بارشوں اور فلش فلڈ سے گھروں کی چھتیں و دیواریں گرنے اور سیلابی ریلے میں بہہ جانے کے باعث 28 افراد جاں بحق اور 29 افراد زخمی ہوگئے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مجموعی طور پر جاں بحق افراد میں 10 مرد، 15 بچے اور 3 خواتین جبکہ زخمیوں میں 13 مرد، 9 خواتین اور 7 بچے شامل ہیں۔ تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مجموعی طور پر 47 گھروں کو نقصان پہنچا جس میں 37 گھروں کو جزوی اور 10 گھر مکمل منہدم ہوئے۔
حادثات صوبے کے مختلف اضلاع پشاور، نوشہرہ، خیبر، مردان، بونیر، باجوڑ، شانگلہ، صوابی، چترال اپر و لوئر، دیر لوئر اور اپر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان اپر، ٹانک، تور غر اور کرم اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں پیش آئے۔
پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداراے آپس میں رابطے میں ہیں اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو متاثرین کو جلد امدادی سامان فراہم کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوام سےاپیل کی جاتی ہے کہ بلا وجہ سفر سے گریز کریں اور حساس سیاحتی مقامات کا رخ نہ کریں اور حکومتی اداروں کی جانب سے الرٹس اور ایڈوائزری پر عمل کریں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل طور پر فعال ہے۔ عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع، موسمی صورتحال سے آگاہی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔