لاہور : 16 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کرنے والا ملزم گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
لاہور چوہنگ میں 16 سالہ طالبہ سے زیادتی کے بعد ویڈیو کے ذریعے بلیک میلنگ کے واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر کا دورہ کیا۔
حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ اور اہلِ خانہ سے ملاقات، مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت کی یقین دہانی کرائی، متاثرہ بچی کو ویڈیو کے ذریعے خوفزدہ اور بلیک میل کرنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
حنا پرویز بٹ نے کہا کہ بچیوں کو بلیک میل اور ہراساں کرنا سنگین جرم ہے، جو بھی لڑکی بلیک میلنگ کا شکار ہو، خوفزدہ نہ ہو، خاموش نہ رہے، فوراً آواز اٹھائے۔
حنا پرویز بٹ کے مطابق حکومت اور قانون آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، شکایت درج کروائیں، انصاف یقینی بنایا جائے گا، ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لا کر سخت سزا دلوائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ کو قانونی اور نفسیاتی معاونت فراہم کی جائے گی، خواتین اور بچیوں کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا واضح وژن ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حنا پرویز بٹ
پڑھیں:
کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔