خریداری میں تیزی کے باعث روئی کے بھاؤ میں اضافے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
مقامی ٹیکسٹائل ملوں کی جانب سے روئی خریداری میں تیزی کے باعث رواں ہفتے پاکستان میں روئی کی قیمتوں میں تیزی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ کپاس کی مجموعی قومی پیداوار مقررہ ہدف کی نسبت 45 فیصد تک کمی کی توقعات کے باوجود ایک سے ڈیڑھ لاکھ گانٹھ زائد ہونے کے امکانات ہیں۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی جانب سے گذشتہ تین ہفتوں سے روئی کی اسپاٹ قیمتوں کے عدم اجراء سے دنیا بھر کی کپاس منڈیوں میں پاکستان کی ”جگ ہنسائی“ ہورہی ہے۔چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق 16 سے 31 دسمبر 2025 کے دوران مقامی ٹیکسٹائل ملوں نے جننگ فیکٹریوں سے مجموعی طور پر 2 لاکھ 18 ہزار گانٹھوں کے لگ بھگ روئی کی خریداری کی ہے جو توقعات سے زیادہ ہے اور اگر ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال نہ ہوتی تو اس میں کم از کم 50 ہزار گانٹھوں کا مزید اضافہ ممکن تھا۔احسان الحق نے کہا کہ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ دسمبر میں بینک کلوزنگ جیسے معاملات، ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور چین میں سوتی دھاگے اور کپڑے کی قیمتوں میں تیزی جیسے عوامل رواں ہفتے ٹیکسٹائل ملوں کی روئی خریداری متوقع طور پر بڑھنے سے روئی کی قیمتوں میں تیزی کا رحجان سامنے آسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پی سی جی اے کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ کی ایک اور خاص بات یہ ہے کہ 16سے 31 اکتوبر 2025 کے دوران جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں 56 فیصد اضافہ ہے۔ 31 دسمبر تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 54 لاکھ 34 ہزار روئی کی گانٹھوں کی مساوی پھٹی پہنچی ہے جو گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں معمولی کم ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کی جننگ فیکٹریوں میں زیرتبصرہ مدت کے دوران 25 لاکھ 41 ہزار گانٹھ جبکہ سندھ کی جننگ فیکٹریوں میں 28 لاکھ 93 ہزار گانٹھوں کی مساوی پھٹی پہنچی ہے جو گزشتہ سال کے اسی مدت کی نسبت بالترتیب 4.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جننگ فیکٹریوں میں ہزار گانٹھوں پاکستان میں نے بتایا کہ کی جانب سے میں تیزی روئی کی کپاس کی
پڑھیں:
لاہور میں آج موسم ابرآلود، بارش کا کتنا امکان؟
لاہور میں آج زیادہ تر موسم ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔
مون سون سسٹم کے تحت آج صبح لاہور میں سب سے زیادہ بارش فرخ آباد میں 40 اور گلشن راوی میں 34 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ سگیاں پل پر 34 اور سمن آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح شہر کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران بارش کے باعث درجہ حرارت میں کمی آگئی اور موسم خوش گوار ہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 26 جولائی تک جاری رہے گا۔