بگ بیش لیگ: بابر اعظم کی میچ وننگ ففٹی، سڈنی نے میلبرن کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی شاندار ففٹی کی بدولت سڈنی سکسرز نے میلبرن رینی گیڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بابر اعظم نے 46 گیندوں پر 58 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح دلوائی، جبکہ جوئل ڈیوس نے 34 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہ کر اسکور میں اضافے میں اہم کردار ادا کیا۔
اس سے پہلے میلبرن رینی گیڈز نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔ میلبرن کی طرف سے جوش برؤن نے 43، حسان خان نے 39 اور جیک فریزر نے 38 رنز اسکور کیے، جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان صرف 6 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
بابر اعظم کی بہترین بیٹنگ اور سڈنی سکسرز کے عزم نے انہیں یہ اہم میچ جیتنے میں مدد دی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔