Daily Mumtaz:
2026-07-24@05:34:07 GMT

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل: ٹھیکیدار زرگل عدالت میں پیش

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل: ٹھیکیدار زرگل عدالت میں پیش

غیر قانونی مائننگ اسکینڈل میں گرفتار ٹھیکیدار زرگل خان کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا۔
سماعت کے دوران نیب کے سینئر پراسیکوٹر حبیب اللہ بیگ اور تفتیشی افسر ایس پی عنایت اللہ بھی موجود تھے۔ احتساب جج حامد مغل نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔
نیب پراسیکوٹر نے بتایا کہ زرگل خان نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر کاکول کے گزارہ جنگلات میں غیر قانونی مائننگ کی اور اس اسکینڈل میں مرکزی کردار ادا کیا۔ 2010 سے جولائی 2025 تک ملزم نے تقریباً 1,41,869 میٹرک ٹن فاسفیٹ نکالا، جس سے قومی خزانے کو 643.

7 ملین روپے کا نقصان پہنچا۔
تحقیقات کے دوران یہ بھی سامنے آیا کہ زرگل خان منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہے۔ اس کے نام ایبٹ آباد میں آٹھ پلاٹس اور تین قیمتی گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں۔ نیب ملزم کے خلاف اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کارروائی کر رہا ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے، جس پر عدالت نے اسے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے میڈیا کیلیے ضابطہ اخلاق جاری
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • خیبرپختونخوا؛ کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم