data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیز نے امریکا کو سخت پیغام میں کہا ہے کہ وینزویلا ہار نہیں مانے گا اور فتح حاصل کرے گا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے وزیر دفاع نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت مذاکرات نہیں کریں گے اور ایک متحد قوم کی طرح اپنے مقصد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ وینزویلا کا پس منظر امن پر مبنی ہے اور ملک ہمیشہ آزادی اور انسانی حقوق کے لیے لڑتا رہا ہے۔

انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ وینزویلا اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھے گا اور مستقبل میں بھی اسی جذبے کے تحت اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرے گا۔

یاد رہے کہ آج امریکی فوجیوں نے وینزویلا کے صدارتی محل میں گھس کر صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو بیڈروم میں سوتے ہوئے گرفتار کیا۔

امریکی فوجی صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کو گھسیٹتے ہوئے اپنے ساتھ لے گئے اور ہیلی کاپٹر میں سوار کرکے پہلے سے تیار ایک بحری جہاز میں اتار دیا۔

بحری جہاز اب نیویارک کے لیے روانہ ہوچکا ہے جہاں کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں صدر مادورو اور ان کی اہلیہ کے خلاف پہلے ہی فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔

وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ پر منشیات دہشت گردی، کوکین کی اسمگلنگ، اسلحہ کی ترسیل اور امریکا کے خلاف سازش کے مقدمات درج ہیں۔

ان مقدمات پر امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو مادورو کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا تھا۔

جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا نے وینزویلا کے صدر کی گرفتاری کے لیے طویل عرصے سے منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اور ان کی اہلیہ وینزویلا کے وزیر دفاع

پڑھیں:

بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ خلیجی خطے میں بحری جہازوں، کارگو اور متعلقہ سامان کو پہنچنے والے نقصانات کی تلافی کے لیے امریکا اپنی تحویل میں موجود منجمد ایرانی اثاثوں سے ادائیگی کرے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں کہا کہ آئندہ کسی بھی بحری جہاز، کارگو یا اس سے متعلق املاک کو نقصان پہنچنے کی صورت میں اس کا مالی ازالہ ایرانی فنڈز سے کیا جائے گا، جو امریکا کے کنٹرول میں ہیں۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ’آج سے اور آئندہ اطلاع تک، بحری جہازوں، کارگو یا ان سے متعلق کسی بھی نقصان کی ادائیگی امریکا کی تحویل میں موجود ایرانی رقم سے کی جائے گی۔‘

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خلیج، آبنائے ہرمز اور بحیرۂ احمر میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل شدید دباؤ کا شکار ہے۔ حالیہ ہفتوں میں متعدد تجارتی جہازوں اور آئل ٹینکروں پر حملوں کی اطلاعات بھی سامنے آ چکی ہیں۔

اگرچہ ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ کن ایرانی اثاثوں یا کتنی رقم کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاہم امریکا ماضی سے مختلف پابندیوں کے تحت اربوں ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے منجمد کیے ہوئے ہے۔

pic.twitter.com/Lbev6wPsNZ

— Rapid Response 47 (@RapidResponse47) July 23, 2026

ماہرین کے مطابق اگر امریکا اس اعلان پر عملی اقدامات کرتا ہے تو اس سے ایران اور امریکا کے درمیان قانونی اور سفارتی تنازعات مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر بین الاقوامی قوانین، مالیاتی ضوابط اور خودمختار ریاستوں کے اثاثوں سے متعلق نئے سوالات بھی جنم لے سکتے ہیں۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی مدد کرنے والے ممالک بھی نشانے پر آسکتے ہیں، ایران کی سخت وارننگ
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی پر برطانیہ کا بھی سخت ردعمل آگیا
  • جارحیت کے باوجود مذاکرات کا دروازہ اب بھی کھلا ہے، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا
  • بحری جہازوں کو ہونے والے نقصان کا ازالہ منجمد ایرانی اثاثوں سے کیا جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان
  • خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی، عالمی منڈی میں تشویش کی لہر
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • حملہ ہوا تو خلیج میں امریکہ سے منسلک پلوں اور بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے، ایران