طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کیس میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT
فائل فوٹوز
طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر شاہ عالمی میں پولیس نے چھاپہ مارا تاہم امیر فتح گھر پر نہ ملے۔
ذرائع کے مطابق طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے مرکزی ملزم امیر فتح کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا لیکن کوئی گھر پر نہیں تھا اور گھر کو تالے لگے ہوئے تھے۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کے 3 ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کے مطابق ملازمین سے مرکزی ملزمان کے بارے میں پوچھ گچھ کی جائے گی۔
سیشن عدالت نے آج ملزم امیر فتح کی عبوری ضمانت خارج کردی تھی۔
جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے امیر فتح کو اپنی تفتیش میں گناہ گار قرار دیا تھا، جاوید بٹ کو گزشتہ سال کینال روڈ پر موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں مار کر قتل کر دیا تھا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔