data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) صابرہ محلہ ٹھٹھہ کی رہائشی خواتین مسمات شمائلہ اور مسمات راشدہ نے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھٹھہ شہر کے صابرہ محلہ میں ان کا آبائی گھر ہے جہاں وہ رہائش پذیر ہیں۔ ان کے دیور عبدالباری، جو پولیس محکمے میں سپاہی ہے، نے ان پر تشدد کیا، بالوں سے گھسیٹا اور ان کے کپڑے پھاڑ دیے۔ پولیس میں ہونے کی وجہ سے ان کا دیور بلاجواز انہیں تنگ اور بلیک میل کرتا ہے، اپنی بھابھی راشدہ کی عزت پر ہاتھ ڈالا اور مختلف طریقوں سے ہراساں اور دھمکیاں دیتا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں اس نے انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ لہولہان ہو گئیں، جس کی رپورٹ انہوں نے تھانہ ٹھٹھہ پولیس میں بھی درج کروا دی ہے۔متاثرہ خواتین نے شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا دیور عبدالباری انہیں گھر سے بے دخل کرنا چاہتا ہے اور نہ صرف ان پر تشدد کرتا ہے بلکہ اپنی والدہ اور بھائیوں کو بھی مختلف اوقات میں تشدد اور دھمکیاں دیتا رہتا ہے۔ خواتین نے خدشہ ظاہر کیا کہ عبدالباری کسی بھی وقت انہیں جانی نقصان پہنچا سکتا ہے۔ انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پولیس محکمے کے سپاہی عبدالباری کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور انصاف دلایا جائے۔ اس موقع پر متاثرہ خواتین کے شوہر بھی موجود تھے جنہوں نے بھی اپنے بھائی عبدالباری کے خلاف شکایت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں اس سے جانی و مالی نقصان کا خدشہ ہے، لہٰذا انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہوئے

پڑھیں:

ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر

 ایرانی سفیر رضا امیری مقدم(فائل فوٹو)۔ 

پاکستان میں متعین ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ٹرمپ کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ میناب میں اسکول اور عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، امریکا اور اسرائیل کو 40 روزہ جنگ کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے مزید کہا کہ مذاکرات کے حوالے پاکستان ثالث کے طور پر ابھرا، ہم مذاکرات میں اس لیے آئے کہ ہماری نیت ہے، ٹرمپ کہتے ہیں کہ ہمارے پاس ایٹمی ہتھیار نہیں ہونے چاہئیں۔

ایرانی سفیر نے کہا ہمارے رہبر اعلیٰ نے فتویٰ دیا ہوا ہے کہ ہم ایٹمی ہتھیاروں کو حرام سمجھتے ہیں، مذاکرات کی میز پر امریکی کہتے ہیں آپ یورینیم بھی افزودہ نہیں کرسکتے۔  

رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایٹمی ہتھیاروں اور پرامن مقاصد کیلئے یورینیم افزودہ کرنا الگ ہے، امریکا اور مغرب کے سامنے ایران کبھی نہیں جھکے گا۔ 

ایرانی سفیر نے کہا کہ ٹرمپ صبح سے شام تک دیوانوں کی طرح باتیں کرتے رہتے ہیں، ان کی خام خیالی تھی کہ وہ ہمیں مذاکرات میں مشغول کرکے حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • مردان: گھر سے خاتون سمیت 3 افراد کی لاشیں برآمد
  • فرانس: نفسیاتی مریضوں کے علاج کی ذمہ داری گدھوں کے سپرد
  • بی جے پی کو پیپر لیک سے نہیں بلکہ اس ایشو پر بات کرنے سے مسئلہ ہے، اروند کیجریوال
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
  • لاہور کی رہائشی خاتون کی منشیات برآمدگی کیس میں ضمانت منظور
  • چیمپئنز لیگ جیتنے کی خوشی تشدد میں بدل گئی، پیرس میں جلاؤ گھیراؤ اور پولیس سے جھڑپیں