Jasarat News:
2026-06-03@03:25:23 GMT

کینیا: 16منزلہ زیر تعمیر عمارت منہدم‘ کئی مزدور دب گئے

اشاعت کی تاریخ: 3rd, January 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیروبی (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں زیرِ تعمیر کثیر منزلہ عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجے میں کئی لوگ پھنس گئے ۔ کینیا ریڈ کراس کے مطابق 16 منزلہ عمارت نیروبی میں ساؤتھ سی کے نام سے معروف ایک علاقے میں تھی ۔ حکام کی جانب سے عمارت گرنے کی ممکنہ وجہ یا متاثرین کی تعداد پر فوری تبصرہ نہیں کیاگیا۔واضح رہے کہ نیروبی میں عمارتوں کا منہدم ہونا عام بات ہے جہاں مکانات کی بہت زیادہ طلب ہے اور بد دیانت ٹھیکے دار ضوابط کو اکثر نظرانداز یا تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔ کینیا میں 2015 ء میں 8عمارتوں کے انہدام اور 15 افراد کی ہلاکت کے بعد ایوانِ صدر نے یہ دیکھنے کے لیے پورے ملک کی عمارات کے آڈٹ کا حکم دیا تھا کہ آیا وہ ضابطے کے مطابق تعمیر کردہ تھیں یا نہیں۔ نیشنل کنسٹرکشن اتھارٹی کو تحقیقات سے پتا چلا کہ نیروبی میں 58 فیصد عمارات رہائش کے لیے غیر موزوں تھیں۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک

سٹی 42: بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک  ہوئے ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے مستونگ، نوشکی، ژوب، خضدار اور کیچ میں آپریشنز کیے گئے ۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 17 دہشتگرد مارے گئے،

ہلاک دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الہندوستان سے تھا، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔ہلاک دہشتگرد متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے،دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ تیار شدہ آئی ای ڈیز بھی دہشتگردوں سے برآمد کر لی گئیں۔علاقوں میں کلیئرنس آپریشنز جاری کییے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

 آئی ایس پی آر کے مطابق عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری رہے گی،ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • اے جی پی آر کا کلیمز جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان
  • بابوسر ٹاپ 8 جون تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • اڈیالہ جیل، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی 40 منٹ طویل ملاقات
  • حکومت نے بجلی کی سبسڈی کو “ٹارگٹڈ” بنانے کیلئے نیا سسٹم متعارف کرادیا۔۔؟؟
  • بلوچستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 17 دہشتگرد ہلاک
  • اراکین پارلیمنٹ کیلئے اضافی فیملی سوٹس کی تعمیر کی تجویز، بجٹ میں ڈیڑھ ارب روپے مختص ہونے کا امکان
  • سندھ میں 20 لاکھ گھروں کی تعمیر کو ممکن بنائیں گے:بلاول بھٹو کا گلگت جلسے سے خطاب
  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ میں توسیع
  • کراچی: واش روم میں بچے کی پیدائش، تحقیقاتی رپورٹ ڈائریکٹر جناح اسپتال کے حوالے