data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260104-01-9

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش صرف تجارتی سرگرمیوں کا مرکز نہیں رہی بلکہ ’’جسارت ڈیجیٹل‘‘کے زیراہتمام بیاد اجمل سراج پروقار مشاعرے نے اسے ایک ادبی میلے میں تبدیل کر دیا۔ مشاعرے میں عوام کے جم غفیر نے شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ زندہ دلان کراچی آج بھی شعر و ادب سے گہرا لگاؤ رکھتے ہیں۔مشاعرے کی صدارت معرف شاعر سحر انصاری نے کی جبکہ بھارت کے مشہور شاعر منظر بھوپالی نے آن لائن اپنا کلام پیش کیا۔ نظامت کے فرائض نجیب ایوبی اور عبد الرحمن مؤمن نے انجام دیے۔مشاعرے سے انور شعور، خالد عرفان، فاطمہ حسن، جاوید صبا، خالد معین ، اقبال خاور، شاہنواز فاروقی ، فاضل جمیلی،عنبرین حسیب عنبر، علاؤالدین خانزادہ ہمدم، سیمان نوید ، کامران نفیس ودیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔ شعرا نے جہاں مزاحیہ کلام سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں، وہیں سنجیدہ شاعری کے ذریعے معاشرتی مسائل اور حب الوطنی کے جذبے کو بھی اجاگر کیا، جس پر ہال ’’تالیوں‘‘ اور ’’واہ واہ‘‘کی آوازوں سے گونجتا رہا۔اس موقع پر جسارت کے چیف ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر واسع شاکر نے شعراکرام سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مشاعرے ہمارے معاشرے کی دیرینہ روایت ہیں،ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ جسارت نے ڈیجیٹل کے شعبے میں اپنے کام کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے ، ان شا اللہ ہم ابلاغ کی جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے آگے کی طرف گامزن ہوں گے ۔ ڈاکٹر واسع شاکر نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی روزنامہ جسارت کے تحت اسی نویت کے مشاعروں کا انعقاد ہوتا رہا ہے ،ادبی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ مشاعرے کی خاص بات اس میں شریک ہونے والے افراد کا تنوع تھا۔ ایک طرف سفید ریش بزرگوں نے ماضی کی ادبی محفلوں کی یاد تازہ کی تو دوسری طرف خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی پورے ذوق و شوق کے ساتھ شریک ہوئی۔ خاص طور پراسکولوں، کالجز اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کر کے یہ پیغام دیا کہ نئی نسل کا رشتہ اپنی زبان اور ثقافت سے اب بھی مضبوط ہے۔مشاعرے کی رونق بڑھانے کے لیے شہر کی ممتازمذہبی و سیاسی شخصیات نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے جسارت ڈیجیٹل کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ معاشی اور ذہنی دباؤ کے دور میں ایسے ایونٹس تازہ ہوا کا جھونکا ہیں جو شہریوں کو تفریح کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون بھی فراہم کرتے ہیں۔ اس ادبی نشست میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بشمول تاجر، اساتذہ، ڈاکٹرز، وکلا، صحافی اور مزدور طبقے نے شرکت کی، جس نے اس مشاعرے کو’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ نمائش کا سب سے یادگار ایونٹ بنا دیا۔

اسٹاف رپورٹر سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زیادتی کا شکار غیر ملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

کراچی میں درخشاں تھانے کی حدود میں امریکی خاتون سے زیادتی کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ہوئی پولیس نے گرفتار ملزم جیسپر عرف آدی محمود کو عدالت میں پیش کیا۔

متاثرہ خاتون نے عدالت میں زیر دفعہ 164 کا بیان ریکارڈ کروایا، متاثرہ خاتون نے ملزم کو معاف کرنے کا بیان دیا۔

کراچی: ڈیفنس میں غیرملکی خاتون سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ میں ملوث ملزم آدی محمود کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم تھانا درخشاں میں گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے صفائی کا کام کر رہا تھا۔

خاتون نے بیان میں کہا کہ پولیس افسر نے اس کا دستخط شدہ بیان جلادیا، پولیس افسر نے کہا کہ مقدمہ درج کروائیں ورنہ ہمارے لیے مشکل ہوجائے گی۔

متاثرہ خاتون نے کہا کہ ملزم کی زندگی خراب نہیں کرنا چاہتی۔

عدالت نے متاثرہ خاتون کا بیان کیس کا حصہ بنادیا جبکہ عدالت نے ملزم جیسپر کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر کو ملزم کی عمر کے تعین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • مسجد اقصیٰ کی حیثیت تبدیل کرنے کی ہر کوشش مسترد، 8 اسلامی ممالک کا اسرائیل کو فوری انتباہ
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کا آغاز، اسحاق ڈار کی شرکت
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، شہری پھٹ پڑے
  • ایلون مسک نے ’اوڈیسی‘ کا اے آئی ورژن اسی سال پیش کرنے کا اعلان کردیا
  • میڈ اِن پاکستان الیکٹرک گاڑی کی مارکیٹ میں آمد جلد متوقع، بی وائی ڈی نے اہم اعلان کردیا
  • جامعہ کراچی میں سالانہ یومِ حسینؑ، شیعہ سنی علماء کا خطاب، اساتذہ و طلباء کی شرکت
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا