فاتحِ خیبر کے نام سے معروف علامتی مجسمے کی تقریب رونمائی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےعظیم الشان تقریب شہری انتظامیہ کے حکام کی موجودگی میں تہران کے امام خمینیؒ اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں فاتحِ خیبر کے نام سے معروف علامتی مجسمے کی رونمائی کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب امیرالمؤمنین حضرت علیؑ کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے شہری انتظامیہ کے حکام کی موجودگی میں تہران کے امام خمینیؒ اسکوائر میں منعقد ہوئی۔ رونمائی کے بعد علامتی مجسمے کو امام علیؑ ہائی وے پر نصب کیا جائے گا۔ “فاتحِ خیبر” کے عنوان سے ایک اجتماع بھی منعقد ہوا اور لائیو نمائشی پروگرام بھی پیش کیا گیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی بڑی کمی ریکارڈ ہوئی؟
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 4600 روپے کمی ہو گئی ہے۔
ملک میں فی تولہ سونا 4600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3944 روپے کم ہو کر3 لاکھ66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 46 ڈالر کمی کے بعد 4050 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستان میں سونا ڈالر سونے کی قیمت سونے کی قیمت میں کمی فی تولہ سونا