مویشیوں سے بھرے ٹرالر کو حادثہ،300 بکریاں ہلاک،5افرادزخمی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
( حیدر خانزادہ ) نوابشاہ کی تحصیل قاضی احمد میں ٹول پلازہ کے قریب مویشیوں سے بھرا ٹرالر الٹنے سے300 بکریاں ہلاک ہوگئیں۔
ٹرالر حیدر آباد سے پنجاب جا رہا تھا کہ قومی شاہراہ پرحادثہ پیش آگیا ،حادثے کے نتیجے میں5 افرادبھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
موٹروے پولیس اور ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،حادثے کے باعث قومی شاہراہ پرٹریفک کی روانی بھی جزوی طور پر متاثرہوئی ہے۔
منٹوں میں گاڑی پر ایم ٹیگ لگوانے کا آسان طریقہ
موٹروے پولیس کے مطابق زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی: ملیر 15 میں رینجرز اور ایس آئی یو کی کارروائی، 3 بھتہ خور ہلاک
— فائل فوٹوکراچی کے علاقے ملیر 15 میں رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کی۔
اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خوروں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ایس آئی یو کے ہمراہ کارروائی کی گئی تو وہاں موجود بھتہ خوروں نے رینجرز اور ایس آئی یو کی نفری پر حملہ کر دیا۔
ڈاکٹر آکاش سے 13جولائی کو ہلاک ڈاکوؤں نے کلفٹن میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بینک کے باہر لوٹ مار کی تھی۔
ترجمان کے مطابق اس کے بعد مزید نفری کو طلب کیا گیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھتہ خور ہلاک ہو گئے جبکہ 1 کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
ہلاک اور زخمی ہونے والے بھتہ خوروں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور موٹر سائیکل ملی ہے۔