وزیر داخلہ کے مطابق پر ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار، کلیئرنس اور متعلقہ قانونی امور کے بارے میں بروقت رہنمائی فراہم کریں گے، تاکہ سفر کے دوران غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔محسن نقوی نے کہا کہ ان ڈیسکوں کے قیام سے مسافروں کے لیے سفر کا عمل زیادہ ہموار، منظم اور کم پریشانی والا ہو جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ملک بھر کے تمام زونل دفاتر میں پر ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک قائم کر دیئے ہیں، جن پر عمل درآمد فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ ان ڈیسکوں کا مقصد بیرونِ ملک سفر کرنے والے مسافروں کو امیگریشن کے عمل میں سہولت فراہم کرنا ہے۔ وزیر داخلہ کے مطابق پر ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک مسافروں کو امیگریشن کے طریقہ کار، کلیئرنس اور متعلقہ قانونی امور کے بارے میں بروقت رہنمائی فراہم کریں گے، تاکہ سفر کے دوران غیر ضروری مشکلات سے بچا جا سکے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ان ڈیسکوں کے قیام سے مسافروں کے لیے سفر کا عمل زیادہ ہموار، منظم اور کم پریشانی والا ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا عملہ مسافروں کی شکایات اور سوالات کے ازالے کے لیے ذاتی طور پر قابل رسائی ہوگا۔ وزیر داخلہ کے مطابق مسافروں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائنز اور ای میل کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے، تاکہ وہ روانگی سے قبل یا دوران کسی بھی مسئلے پر فوری رہنمائی حاصل کر سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ پر ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک سے متعلق تمام تفصیلات ہوائی اڈوں، سرحدی مقامات اور ایف آئی اے کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی، تاکہ مسافر باآسانی معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: وزیر داخلہ کے لیے

پڑھیں:

ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف

ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا۔
سابق وزیر اعظم نواز شریف نے گلگت میں عوامی جلسے سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ میں وہ نواز شریف ہوں جو کسی پر تنقید کرکے نہیں بلکہ کارکردگی پر ووٹ مانگتا ہوں، گلگت بلتستان کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر افسوس ہوا،پوچھنا چاہتا ہوں کہ گلگت بلتستان کو نظر انداز کیوں کیا گیا ؟

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

میاں نوازشریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی جوش و جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی ،ہم نےگلگت اور ملحقہ علاقوں میں بہترین شاہراہیں بچھائی تھیں۔

چاہتا ہوں جی بی میں ترقی اور لوگوں کو روزگار ملے، 50 ارب روپے کی لاگت سے گلگت سے سکردو تک سڑک تعمیر کی گئی تھی ،گلگت کے عوام کا پیسہ ان پر کیوں نہیں لگایا گیا؟ہم نے ہائیڈرل پاور منصوبے شروع کیے، اب تک مکمل کیوں نہیں ہوئے؟

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں شہریوں کی رہنمائی کیلیے روڈ سیفٹی آفیسر یونٹ قائم کرنے کرنا کا فیصلہ
  • محسن نقوی سے فیصل کریم کنڈی کی ملاقات، سکیورٹی چیلنجز سے آگاہ کیا
  • صدر مملکت ، وزیر اعظم وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ  کا بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز پر سیکورٹی فورسز کی ستائش 
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات
  • جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام، 2 خواتین آف لوڈ، ایجنٹس گرفتار
  • ووٹ ملے نہ ملے گلگت بلتستان میں سہولیات فراہم کروں گا: نواز شریف
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • طلبہ اور بے روزگار نوجوانوں کو 50ہزار ای بائیکس ،5 ہزار ای ٹیکسیاں بلاسود دینے کا فیصلہ