کراچی میں عالمی معیار کی میراتھن، اسرار خٹک نے فل میراتھن جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
کراچی میں منعقد ہونے والی بی وائی ڈی کراچی میرا تھن میں قومی ایتھلیٹ اسرار خٹک نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فل میراتھن جیت لی۔
عالمی معیار کی اس میراتھن کا آغاز نشانِ پاکستان سے ہوا، جس میں خواتین، بچوں اور پیشہ ور رنرز سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ رنرز نے سی ویو سے گولف کلب تک دوڑ مکمل کی اور دوبارہ نشانِ پاکستان پہنچے۔
فل اور ہاف میراتھن کا روٹہاف میراتھن کے شرکا نے ایک چکر جبکہ 42.
فل میراتھن میں اسرار خٹک نے 42.1 کلومیٹر کا فاصلہ 2 گھنٹے 39 منٹ 58 سیکنڈز میں طے کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ حماس منہاس نے 2 گھنٹے 48 منٹ 59 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیے ’رن فار کراچی‘ : میراتھن 2026 آج منعقد ہوگی
ہاف میراتھن کے فاتحینکراچی ہاف میراتھن محمد اختر نے 1 گھنٹہ 19 منٹ 29 سیکنڈز میں جیت لی۔ عطاالصمد دوسرے جبکہ فیضان فیضی تیسرے نمبر پر رہے۔
ویمنز کیٹیگری کے نتائجویمنز فل میراتھن میں سارہ لودھی نے 42.1 کلومیٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 33 منٹ 28 سیکنڈز میں مکمل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ ایلیسا ڈائس دوسرے نمبر پر رہیں۔
ویمنز ہاف میراتھن کوکب سرور نے 1 گھنٹہ 53 منٹ 57 سیکنڈز میں جیت لی، رابعہ نعیم نے دوسری اور ضحیٰ پوناوالا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
شرکت کا ریکارڈواضح رہے کہ کراچی میراتھن میں مجموعی طور پر ساڑھے 6 ہزار رنرز نے حصہ لیا، جن میں ایک ہزار خواتین شامل تھیں۔ اس کے علاوہ 25 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 غیر ملکی رنرز بھی اس عالمی معیار کی دوڑ میں شریک ہوئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرار خٹک رن فار کراچی کراچی میراتھن 2026
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرار خٹک رن فار کراچی کراچی میراتھن 2026 پوزیشن حاصل کی ہاف میراتھن فل میراتھن میراتھن کے سیکنڈز میں اسرار خٹک جیت لی
پڑھیں:
کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 5 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا جبکہ ایک فرار ہونے والے مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔
پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن تھانے کی حدود میں سیکٹر 8، اللہ والا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
زخمی ملزم کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت سبیل کے نام سے ہوئی۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔
ادھر بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں کلفٹن، عبداللہ شاہ غازی مزار پل کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک مبینہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جس کی شناخت مانی کے نام سے ہوئی۔
اسے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس دوران فرار ہونے کی کوشش کرنے والے دوسرے مبینہ ملزم کو شہریوں نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ زخمی ملزم کی شناخت سکندر کے نام سے کی گئی۔
دوسری جانب شرافی گوٹھ پولیس نے کورنگی سنگر چورنگی کے قریب راڈو بیکری کے علاقے میں مبینہ مقابلے کے بعد ایک مبینہ ڈاکو اویس کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
اسی طرح قائدآباد تھانے کی حدود میں لانڈھی شیر پاؤ کالونی، مولیٰ مدد قبرستان کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک اور مبینہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت وارث خان کے نام سے ہوئی۔