نبی کریمؐ سے عشق و محبت کا تقاضہ ہے کہ فساد کرنیوالوں کے خلاف امن کا پرچم بلند کیا جائے، شاداب نقشبندی
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ اعلی عدلیہ کسی بھی غیر ملکی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر فیصلے کرے، آئینی اداروں کو مضبوط و مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں، ریاست کی رٹ مضبوط ہوگی تو دہشتگردی کمزور اور انتہاپسندوں کی موت واقع ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ کرنا ریاست کی اولین آئینی، شرعی وایمانی ذمہ داری ہے، انتہاپسندی کے خلاف ہیں مگر کسی کو گستاخی رسول کرنے بھی نہیں دینگے، آئین و قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں اور ہر گستاخ رسول کو قانون کی روح کے مطابق انجام تک پہنچتے دیکھنا چاہتے ہیں، نبی کریم ﷺ سے عشق و محبت کا تقاضہ ہے کہ فساد کرنیوالوں کے خلاف امن کا پرچم بلند کیا جائے، انسانیت کا احترام اور امن محبت بھائی چارگی کو فروغ دیا جائے، ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے آئین کے دائرے میں رہ کر جدجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے آئین میں گستاخ رسول کی سزا صرف موت ہے، حکومت اور انصاف کے ادارے توہین رسالت کے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
خیبرپختونخوا میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو، گزٹ نوٹیفکیشن جاری
خیبر پختونخوا میں لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جس کے بعد صوے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا کہ صوبے میں لوکل گورنمنٹ کا نیا قانون لاگو ہوگیا، نئے قانون کے تحت ہرویلج اور نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 40 ہزار ہوگی۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ ویلج کونسل عملی طور پر یونین کونسل کی حیثیت اختیار کر جائے گی اور نئی حدبندی ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر ہوگی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ آبادی میں 10 فیصد تک کمی بیشی کی اجازت ہوگی۔
ترمیمی ایکٹ کے مطابق خصوصی حالات میں الیکشن کمیشن صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد اس شرط سے استثنیٰ دے سکے گا۔