افغانستان سے حملے پر پاکستان کا سخت ردعمل ہوگا، بین الاقوامی کرائسز گروپ کی رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, January 2026 GMT
افغانستان سے حملے پر پاکستان کا ردعمل سخت ہوگا، جنوبی ایشیاء میں پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔
بین الاقوامی کرائسز گروپ کے تنازعات کے بارے میں رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگر پاکستان کسی نئے حملے کا سراغ افغانستان سے جوڑتا ہے تو سخت ردِعمل متوقع ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جنوبی ایشیا میں پاکستان کے خارجہ تعلقات بدستور پیچیدہ صورتِ حال کا شکار ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ شدت پسندوں کا کوئی اور بڑا حملہ پاکستان اور ہمسایہ ممالک کے درمیان توازن بگاڑ سکتا ہے۔
بین الاقوامی کرائسز گروپ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال میں پاکستان نے وائٹ ہاؤس کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں تیز کیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف کی وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے متعدد ملاقاتیں ہوئیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کہا گیا کہ رپورٹ میں
پڑھیں:
علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
ایرانی صدر سے ملاقات میں عراقی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے دورے کے بعد عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے ایران کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور عراقی وزیراعظم کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون، توانائی، تجارت اور علاقائی سلامتی سمیت مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقتصادی تعاون اور مشترکہ سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر اتفاق کیا، جبکہ نقل و حمل اور شہری تعاون سے متعلق نئے معاہدے بھی طے پائے۔
عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے اس موقع پر کہا کہ عراق اور ایران کی سلامتی ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہے اور عراق اپنی سرزمین ایران کے خلاف کسی بھی کارروائی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گا۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور عراق کے درمیان تاریخی، مذہبی اور ثقافتی رشتے نہایت مضبوط ہیں، جبکہ خطے کا استحکام دونوں ممالک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق دورے کے اختتام پر منعقدہ دستخطی تقریب میں ایرانی اور عراقی وزراء نے مختلف تعاون کے معاہدوں کا تبادلہ بھی کیا۔