کراچی میں ایک شہری اس وقت حیران رہ گیا جب اسے دو سال قبل چوری ہونے والی اپنی موٹر سائیکل کا ای چالان موصول ہوا۔

 متاثرہ شہری کے مطابق اس کی موٹر سائیکل 7 دسمبر 2023 کو لیاقت آباد کے علاقے سے چوری ہوئی تھی جس کی باقاعدہ ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی، تاہم طویل عرصہ گزرنے کے باوجود موٹر سائیکل برآمد نہیں ہوسکی لیکن اس کا ای چالان مل گیا

شہری کا کہنا ہے کہ 28 دسمبر 2025 کو اچانک اسے ای چالان موصول ہوا، نیشنل اسٹیڈیم فلائی اوور کے قریب ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر چالان کیا گیا ہے۔ متاثرہ شخص کے مطابق چونکہ موٹر سائیکل دو سال سے اس کے قبضے میں نہیں اور چوری ہوچکی ہے اس لیے اس پر ٹریفک خلاف ورزی کا چالان سمجھ سے بالاتر ہے۔

متاثرہ شہری نے پولیس اور متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل کی برآمدگی کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور ای چالان کے معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں تاکہ اصل ذمہ داروں کا تعین ہوسکے۔

شہری کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات شہریوں کے لیے مزید مشکلات اور ذہنی پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موٹر سائیکل

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ موٹر سائیکل سوار نوجوان کی خاتون سے نازیبا حرکت، ویڈیو سامنے آگئی
  • میٹھے پر سجاوٹ کیلئے چیونٹیوں کا استعمال ریسٹورنٹ مالک کو مہنگا پڑگیا
  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • نرس نے نومولود بچی کے ہاتھ کا انگوٹھا کاٹ دیا، والد نے پولیس میں درخواست دے دی
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار